لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.

8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک اور کارروائی کے دوران مسافر بس میں سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد کر کے  2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد

پڑھیں:

کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتل

—فائل فوٹو

کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے رمضان میں بھی کراچی پر ڈاکوؤں کا راج، ایک دن میں 2 شہری قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا۔

4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا تھا۔

پولیس نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 اہم دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتل
  • پشین: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • کراچی گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن،185کلومنشیات برآمد،15ملزمان گرفتار
  • عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد