لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے گھر سے ایک کروڑ لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ اور اس کی 2 بیٹیوں نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شہری عثمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ لیے۔ ماں اوردونوں بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کرلے جانے کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی۔

پولیس کے مطابق نور فاطمہ اور صبا کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا۔  گھریلو ملازمہ بن کر واردات کرنے والے گروہ نے 33 تولے سونا اورغیر ملکی کرنسی چوری کی۔ خواتین کا گینگ سات لاکھ روپے بھی چوری کرکے فرار ہوا۔ فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھریلو ملازمہ

پڑھیں:

خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ

تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔

عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5 اعشاریہ 3 سال زیادہ خواتین زندہ رہتی ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73 اعشاریہ 5 سال ہے۔

تاہم پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے 5 سال کم زندہ رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • چولستان میں پہلی بار نایاب کیراکل بلی کی موجودگی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • پیرو: جبری نس بندی سے متاثرہ لاکھوں خواتین ازالے کی منتظر
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی