دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 میں شرکت کی۔
پاکستان کی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل( ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردارہے۔ سیاحت کاشعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمارہوتا ہے جو ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ہے۔
4 سے 6 مارچ تک جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو آئی ٹی بی برلن 2025 کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے شو میں "پاکستان پویلین" کا افتتاح کیا۔ افتتاح پر گرین ٹورازم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستانی سیاحت کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔ پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی بھی کی گئی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گرین ٹورازم کمپنی کے زیر قیادت پاکستان نے عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تجارتی شو میں جدید رحجانات کی نمائش، ماحولیات کی پائیداری پر مبنی اور سماجی طور پر ذمہ دار سیاحت پر زوردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجارتی شو
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق
7 مارچ 2025 کو جدہ میں ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی نقل مکانی کے مطالبات کی وجہ سے فلسطین میں بگڑتے ہوئے حالات کے جواب میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
فلسطین کاز کے مضبوط حامی کے طور پر پاکستان نے اس مسئلے کو مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسلسل اجاگر کیا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کریں گے اور اس کے اصولی موقف پر زور دیں گے۔
مزید پڑھیے: غزہ پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر پاکستان کی حمایت
پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی وکالت اور فلسطینیوں کو مزید بے گھر کرنے کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کرے گا۔
اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے جن میں فلسطینیوں کے وطن واپس جانے کا حق اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔
مزید برآں اجلاس کے موقعے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
او آئی سی سعودی عرب کونسل آف وزرائے خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار