طالبان اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سرحدی تناو پیدا کرتے ہیں، مبصرین
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت بیان بازی سے بڑھ کر ہے۔ ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہ ان کی نگرانی میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور علاقائی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدامات دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہیں، جس سے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے میں افغان طالبان کے دوغلے پن کا پردہ فاش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات اور انتباہ کے باوجود متنازع علاقے میں تعمیرات اور افغان فورسز آئی اے جی کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے سرحد پار فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق افغان طالبان کی بار بار سرحدی اشتعال انگیزی ان کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے، کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی اور ٹی ٹی پی عسکریت پسندوں کی حمایت کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ طالبان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے اور علاقائی استحکام حاصل کرنے کا بہانہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف حملے کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے اقدامات کچھ اور ہی ثابت کرتے ہیں، افغانستان کے اندرونی بحرانوں سے نمٹنے کے بجائے، طالبان اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے سرحدی تناؤ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت بیان بازی سے بڑھ کر ہے۔ ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہ ان کی نگرانی میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور علاقائی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدامات دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہیں، جس سے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے میں افغان طالبان کے دوغلے پن کا پردہ فاش ہوتا ہے۔ مبصرین کہتے ہیں افغان طالبان کی جانب سے کی جانیوالی ہر سرحدی جھڑپ ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کیخلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائیوں پر ان کی مایوسی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ طالبان کے لاپرواہ اقدامات افغان شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور ان کی بین الاقوامی تنہائی کو گہرا کرتے ہیں، پھر بھی وہ اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر دہشتگرد اتحاد کو ترجیح دیتے رہتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان طالبان کی جانب سے طالبان کی کرتے ہیں ٹی ٹی پی اور ان
پڑھیں:
لاہور: بیلن سے سوتن کا سر پھوڑ کر لاش چھت پر چھپانے والی ملزمہ 5 روز بعد پکڑی گئی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا. گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی. حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی. جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا. پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی، جس نے پوری واردات کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔گرفتار ملزمہ سعدیہ نے انکشاف کیا کہ اس کا اپنی سوتن سے جھگڑا ہوگیا تھا. اس دوران اس نے بیلن اپنی سوتن کے سر پر دے مارا، سر پر چوٹ لگنے سے اس کی سوتن گر پڑی. بعد ازاں وہ ڈر گئی تھی، اس نے لاش چھت پر چھپا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لاش برآمد کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔