اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی بیٹھک؛ عمران خان سے آج کون ملے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس)اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک متوقع ہے، اس سلسلے میں اہم شخصیات عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آج بڑی سیاسی بیٹھک کا امکان ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے یے آئیں گے۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت بھی شامل ہے ۔

جیل ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب کا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسی طرح اسد قیصر، اعظم سواتی اور حسن یوسفزئی بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کے پی کے سے جنید اکبر، پنجاب سے ملک احمد بچھڑ بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقاتوں میں موجودہ ملکی صورتحال اور اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں کے پی کے اور پنجاب میں تنظیم سازی اور عید کے بعد متوقع تحریک کے حوالے سے بھی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ان رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں سیاسی بیٹھک

پڑھیں:

بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اوربانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے ؟ جس پر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے درخواست گزار کے وکیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ اگرچہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم ہفتہ وار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے وکیل کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ یہ تو آپ کو فیور دے رہے ہیں جس پر وکیل نے جواب نے دیا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا کہیں اور سے آتا ہے۔ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔   

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے ملک احمد خان بھچر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلا لیا
  • اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی بیٹھک؛ عمران خان سے آج کون ملے گا؟
  • وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب
  • عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت میں بیان
  • عمران خان کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع
  • بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، کیا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اب اڈیالہ جیل کے باہر ہوگا؟
  • عدالتی حکم پر عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ