WE News:
2025-03-06@12:10:06 GMT

کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟

بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بارے میں نجومی نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے اور اس جوڑے کی ڈیڑھ سال میں طلاق ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے 2010 میں اپنے بلاگ میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ کی شادی کامیاب نہیں ہوگی اور ان کے معاملات بھی حل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما

نجومی کا کہنا تھا کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے۔ جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجومی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ شاید کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور اس معاملے کو جتنا بھی دبایا جائے ان کی کنڈلی اس حوالے سے صاف بتا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف علی خان پر حملہ بھی فرضی تھا جو دنیا کو دکھانے کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملے کے جھوٹے الزام نے بھارتی کی زندگی تباہ کردی

خیال رہے کہ 16 جنوری کوسیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان طلاق کرینہ کپور کرینہ کپور طلاق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان طلاق کرینہ کپور کرینہ کپور طلاق سیف علی خان پر کرینہ کپور اور کرینہ کہ سیف

پڑھیں:

مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔

کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔

اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔

دریں اثنا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس مل کی قیمت میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا ہے جبکہ اس میں طلب و رسد کے عوامل کی وجہ سے اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عام طور پر چینی کی صنعت کو قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی چینی کی بوریاں مل کے احاطے سے نکلتی ہیں، یہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا کھیل بن جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹہ باز، منافع خور اور ذخیرہ اندوز افواہیں پھیلا کر مارکیٹ کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کر رہے ہیں اور سارا الزام شوگر انڈسٹری پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’اس سٹہ مافیا کے مختلف سوشل میڈیا گروپس ہیں جو قیمتوں پر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ تھوک فروشوں اور خوردہ فروشوں نے علاقے سے علاقے اور مارکیٹ سے مارکیٹ کی بنیاد پر مختلف منافع کا مارجن مقرر کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رمضان بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں، پی ایس ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافے سے اصل فائدہ اٹھانے والے قیاس آرائیاں کرنے والے، ذخیرہ اندوز اور منافع خور ہیں جو ان کے لیے دستیاب چینی پر ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ فورسز کے باہمی عمل کو متاثر کرنے کے لیے افواہیں پھیلاتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ’ملز وفاقی/صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان پیکیج ڈسکاؤنٹ اسٹالز کے ذریعے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں چینی 130 روپے میں فراہم کر رہی ہیں۔‘

متعلقہ مضامین

  • کیا یورپ امریکہ سے طلاق کیلئے تیار ہے؟
  • مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی
  • ’سیف علی خان اور کرینہ کپور میں طلاق ہونے والی ہے‘، نجومی کی پیشگوئی
  • رمضان میں کھانے پینے کے جھگڑے طلاق کی و جہ؟  صبر کیسے کریں؟
  • سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں، جلد طلاق کا امکان
  • دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • شردھا کپور کی راہول مودی کے ہمراہ برتھ ڈے سیلبریشنز
  • آئی ایم ایف وفد مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا
  • ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی فلم نادانیاں” کا ٹریلر جاری