امریکا سے اقتصادی، جوہری اور روائتی جنگ کےلئے تیار ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
چین(نیوز ڈیسک)چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات (ٹیرف) کے خلاف جوابی کارروائی سمیت ’کسی بھی قسم کی‘ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ اگر امریکہ جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ محصولات کی جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کسی اور قسم کی جنگ، ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔سفارت خانے کے ترجمان نے بھی چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کے الفاظ دہرائے، جو ٹرمپ کے محصولات کے نافذ ہونے کے فوراً بعد جاری کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی قسم کی جنگ مسلط کرنے پر اصرار کرتا ہے، تو چین ’آخری حد تک‘ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر محصولات کو بڑھا کر 20 فیصد کر دیا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی زرعی اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔یہ لفظی جنگ اس وقت سامنے آئی، جب چین نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال اپنے دفاعی اخراجات میں 7.
یہ اضافہ چین کی پانچ فیصد کی متوقع اقتصادی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔ صدر شی جن پنگ کے ایک دہائی قبل صدر اور کمانڈر اِنچیف بنے کے بعد چین کا دفاعی بجٹ 2013 میں 720 بلین یوان سے بڑھ کر 2025 میں 1.78 ٹریلین یوان ہو چکا ہے۔ادھر صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر تازہ محصولات کا جواز پیش کرتے ہوئے بیجنگ کو امریکہ میں فینٹینائل اوپیئڈ بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہلک نشہ آور مادہ بڑی مقدار میں چین میں تیار کیا جاتا ہے۔
اس الزام کے جواب میں چین نے امریکہ پر ’بلیک میلنگ‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک میں دنیا کے سخت ترین انسداد منشیات قوانین نافذ ہیں۔بیجنگ کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’دھمکیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں، دھونس ہمارے خلاف کارگر نہیں، دباؤ، زبردستی یا دھمکیاں چین سے معاملہ کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہیں۔
بلوچستان سے 4 دہشتگرد گرفتار، افغانستان سے دراندازی کے شواہد سامنے آگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں چین چین نے کی جنگ
پڑھیں:
امریکہ کے خلاف ہر قسم کی جنگ کیلیے تیار ہیں، امریکی ٹیرف پر چین کا سخت ردعمل
واشنگٹن:چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارتی ٹیرفز میں اضافے کے جواب میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہیں، جب کہ ٹرمپ نے تمام چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے امریکی زرعی مصنوعات پر 10-15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔
چینی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ کو جنگ کی خواہش ہے، چاہے وہ ٹیرف جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور قسم کی جنگ ہو ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان چین کی جانب سے صدر ٹرمپ کے دور میں سب سے سخت ردعمل میں سے ایک ہے اور اس کا اعلان اس وقت کیا گیا جب بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کا اجلاس جاری تھا۔
بدھ کے روز چین کے وزیرِ اعظم لی قیانگ نے اعلان کیا کہ چین اس سال اپنی دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کرے گا اور خبردار کیا کہ دنیا میں ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے میں جو تبدیلیاں آ رہی ہیں، وہ تیز رفتاری سے ہو رہی ہیں، یہ اضافہ متوقع تھا اور پچھلے سال کے دفاعی بجٹ میں بھی یہی شرح تھی۔
چین کے سفارتخانے نے واشنگٹن میں ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں چین پر فینٹانائل منشیات کے دھندے کا الزام لگایا گیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فینٹانائل کے معاملے کو چین کے خلاف امریکی ٹیرف بڑھانے کے لیے ایک کمزور بہانہ بنایا جا رہا ہے۔