2025-04-15@06:58:44 GMT
تلاش کی گنتی: 218
«گنیز ورلڈ ریکارڈ»:
(نئی خبر)
اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔ ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے...
امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کل ملاقات کریں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو اتوار کو امریکا پہنچے تھے جہاں ان کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے استقبال کیا تھا۔ نیتن یاہو آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بالآخر 15 ماہ کی خون ریز جنگ ختم، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم کل (منگل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور ان سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے...
اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اب عقلمندی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، جسکے نتائج شاندار ہونگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی، لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، جس کے نتائج...
امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریت صرف غلاموں کی اولادوں کیلیے تھی،کسی اور کو فائدہ نہیں اْٹھانے دیں گے، ٹرمپ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ “برائٹ رائٹ سٹیزن شپ” صرف غلاموں کے بچوں کے لیے تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برائٹ رائٹ سٹیزن شپ کے حوالے سے بحث دوبارہ تیز ہوگئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میں پیش پیش ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ یہ شق اصل میں صرف اور صرف غلاموں کے بچوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی تھی۔امریکی صدر نے کہا کہ اس شق سے فائدہ اْٹھا کر دنیا بھر سے لوگ امریکا آ رہے ہیں جن میں سے اکثر نامناسب اور...
جرمن کے ایک بہادر جوڑے نے 8,202 فٹ کی بلندی پر غباروں کے درمیان معلق رسی پر چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ Friedi Kühne اور Lukas Irmler Riedering نے آسمان پر 8,202 فٹ کی بلند پر سلیک لائن کے پار چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے 6,236 فٹ کا سابق ریکارڈ توڑ دیا جو 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔ پہلی چہل قدمی کرنے والے ارملر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کی اہم کوشش میرے لیے کافی مشکل تھی۔ دباؤ واقعی زیادہ تھا لیکن پھر یہ دباؤ ختم ہوگیا اور یہ شاندار لمحہ تھا۔ ارملر کے بعد ان کے دوست Kühne نے پھر سلیک لائن پر چہل قدمی...

امریکا: اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ(غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور)
واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
نئے امریکی صدر ، ڈونلڈ ٹرمپ، کے بارے کہا جاتا ہے کہ جو وہ کہتے ہیں، اس پر عمل بھی کرتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ٹرمپ نے انتخابات جیتتے ہی کہا تھا:’’ اقتدار سنبھالتے ہی مَیں کئی ممالک کی امداد بند کردوں گا۔‘‘اپنے کہے پر موصوف نے یوں عمل کیا ہے کہ صدر بننے کے چند روز بعد(26جنوری کو) اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اُنھوں نے کئی ممالک کی امداد فوراً بند کر دی ہے ۔ مبینہ طور پر اِن ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اور یوکرائن، تائیوان ، اُردن اور کئی دیگر ممالک بھی ۔امریکی حکام نے اِس امر کی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کے اِس حکم سے پاکستان میں امریکی امداد سے چلنے...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔ جسے پاکستانی نژاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اُٹھائے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے مجوزہ امریکی منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کی سر زمین فلسطینیوں کے لیے ہے۔ پاکستان فلسطین کے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ امریکی حکام نے کابل میں امریکی ہتھیار چھوڑے، افغان عبوری حکومت کی ذمے داری ہے کہ ان کا استعمال روکے۔ افغانستان میں چھوڑے امریکی جدید ہتھیاروں پر ہمارا مؤقف تفصیلی جاری ہوا ہے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ٹی ٹی پی ہمارے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دہشتگرد گروہ ان ہتھیاروں کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے...
پاکستان میں بیٹھ کر بہت سے لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد پاک امریکا تعلقات کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کی جو بھی کوشش کر رہے ہیں، اس پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ مسئلہ محض صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں ہے بلکہ سابق صدر بائیڈن کی اپنی انتظامیہ کے دور میں بھی تعلقات مثالی نہیں تھے۔جن لوگوں کا خیال تھا کہ بائیڈن کے دور میں پاکستان امریکا کے درمیان کچھ غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوں گی جو پاکستان کے حق میں ہوں گی مگر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل سکا۔بائیڈن انتظامیہ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کسی بھی پاکستانی رہنما سے کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی اور نہ ہی ان کے...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے ہمدردی رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سام دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے، جس کے تحت فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر ملکی کالج کے طلبہ اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس آرڈر میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف کو حکم دیں کہ امریکی یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ دھمکی، توڑ پھوڑ اور تشدد پر جارحانہ بنیادوں پر کارروائی کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیکٹ شیٹ میں کہنا تھا...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کو زیادہ ٹیرف عائد کرنے والے ممالک قرار دیتے ہوئے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان تینوں ممالک کو ٹیرف کو بڑھاتے رہنے کی ڈگر پر چلنے نہیں دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ممالک اپنے مفاد میں بہتر کر رہے ہیں لیکن امریکا کے لیے یہ درست نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا ہے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جو منصفانہ ہو اور اس سے ہمارے خزانے میں پیسا آئے اور امریکا دوبارہ امیر ہو جائے گا اور ایسا بہت جلد ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے...
امریکی شہری نے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ سے ٹینس بالز پکڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا امریکی ریاست اڈاہو کے شہری رُش نے اپنے سر پر لگی شیونگ کریم کی جھاگ کو ٹیبل ٹینس بالز کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا، ڈیوڈ نے ٹینس بالز کو دیوار پر باؤنس کیا اور اپنے سر پر لگی شیونگ کریم سے انہیں کیچ کیا۔ رُش نے امریکی شہری ڈیوڈ کا ریکارڈ توڑا جس نے 2024 کے اوائل میں 30 سیکنڈ میں سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں ٹیبل ٹینس کی 14گیندیں پکڑیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر ایک زیرِآب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ میں...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ملکی امداد روکنے سے متعلق حکم کے بعد 40,000 سے زیادہ افغان شہریوں کے لیے پروازیں معطل ہوگئی ہیں، ان افغان شہریوں کے لیے خصوصی امریکی ویزوں کی منظوری دی گئی تھی اور انہیں طالبان کے انتقام کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر شہری افغانستان میں ہیں، باقی پاکستان، قطر اور البانیہ میں ہیں افغان شہریوں کی منتقلی میں تعطل ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 90 دنوں کے لیے غیر ملکی ترقیاتی امداد روکنے کے...
حال ہی میں دوسری مدت صدارت کے لیے عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق امریکا میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر...
(ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کا نام ریکارڈ بُک میں شامل ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ گیندوں کے ذریعہ طویل جملہ لکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم کی 50 سالہ تقریبات جاری ہیں اوریہ ریکارڈ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی1974 میں وانکھیڈے میں ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں سنچری بنانے والے ایکناتھ سولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیاہے۔ ا س موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے سوپنل نے بتایا کہ ’’ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہم سے کہا تھا کہ...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بننے کی تجویز اور نہ بننے کی صورت میں معاشی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے بعد یہ موضوع کینیڈا سمیت دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ ایسے میں کینیڈا میں ایسی ٹوپیاں ہزاروں کی تعداد میں بکنے لگی ہیں جن پر ’کینیڈا برائے فروخت‘ نہیں کے الفاظ درج ہیں۔ کینیڈا کے شہری اس منفرد انداز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش ان ٹوپیوں کو شہرت اس وقت ملی جب کینیڈا کی ریاست اونٹوریو کے پریمیئر ڈَگ فورڈ نے ایک ایسی کیپ پہن کر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو...
امریکہ(نیوز ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آگ کو لگونا،سیپول ویڈا، گبل، گلمین اور بارڈر 2 کا نام دیا گیا، جو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کاؤنٹیوں میں بھڑک اٹھی۔امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تباہی سے متاثرہ مغربی شمالی کیرولائنا کا دورہ کیا اور لاس اینجلس روانہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کو صدارت کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے بعد...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون آپریشن شروع کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈائون میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدہ میںایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری...
چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔ ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔ جج نے دوران سماعت انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور...
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کی دوسری مدت شروع ہونے کے محض ایک ہفتے بعد عالمی کاروباری رہنماؤں سے خطاب میں واضح کردیا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں یا پرھ ٹیرف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں تمام کاروباری حضرات کو میرا پیغام بہت سادہ ہے کہ امریکا آئیں اور اپنی مصنوعات تیار کریں اور دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم ترین ٹیکس عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے جو کہ آپ کا استحقاق...
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
لاہور: ڈونلڈ ٹرمپ ’’سب سے پہلے امریکا‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ان کے جارحانہ انداز اور غیر معمولی اقدامات سے دنیا ہل گئی ہے، خود امریکی عوام اور اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے پہلے روز اتنی بڑی تعداد میں ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیے ، یہ ان کے جارحانہ انداز اور اپنے خلاف ہونے والے اقدامات کا ردعمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین امور خارجہ اور سیاسی تجزیہ کاروں نے ’’نو منتخب امریکی صدر کی پالیسیاں اور خطے پر اس کے اثرات‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ ڈین فیکلٹی آف بیہیویرل اینڈ...
سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو جواب دیا کہ تم غلط ہو، آکر دیکھ لو منصوبہ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو امریکا کیلئے عظیم کام ہو، وہ بعض اوقات تمھاری کمپنیوں کیلیے زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتا، مگر امید ہے کہ صدارتی مشیر کی حیثیت سے تم زیادہ تر امریکی مفادات کو ہی اولیت دوگے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے پروگرام کے اعلان پر شکوک و شہبات ظاہر کر دیئے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسٹار گیٹ پراجیکٹ کے نام سے نئی کمپنی قائم کی جا رہی ہے، جو اگلے چار برسوں...
دنیا بھر میں لاکھوں، بلکہ کروڑوں افراد دن رات یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کس طرح امریکا پہنچیں اور انتہائی ترقی یافتہ معاشرے میں زندگی بسر کریں۔ یہ لوگ اپنے اپنے ملکوں کے مجموعی ماحول سے بیزار ہیں اور بعض تو اپنے ماحول سے شدید نفرت بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ چونکہ دن رات امریکا اور یورپ میں آباد ہونے کا سپنا اپنی پلکوں پر سنجوئے رہتے ہیں اِس لیے اپنے اپنے ملک میں خاطر خواہ حد تک محنت بھی نہیں کرتے اور یوں اِن کی زندگی میں بہت کچھ ادھورا رہ جاتا ہے۔ دنیا بھر سے انتہائی باصلاحیت افراد بہتر مستقبل کے لیے امریکا اور یورپ کا رخ کرتے...
گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کےتمام اخراجات پاک فوج نے اٹھائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کے انڈونیشیا میں 6دسمبر2024سے 14دسمبر2024کے دوران مکس مارش آرٹس کی عالمی تنظیم (GAMMA) کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تمام اخراجات اٹھائے گئے ۔پاک فوج کی جانب سے اسپانسر شپ ملنے پر زیشان محسود نے انڈونیشیا میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا ۔مقابلوں کے دوران زیشان محسود...
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد یہ سوشل میڈیا ایپ ایلون مسک کو بیچے جانے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، ایسے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں امریکی صدر جو بائیدن نے ایک قانون پر دستخط کردیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک خود کو اپنی ملکیتی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ سے الگ کرکے کسی امریکی کمپنی کا حصہ بننے کو کہا گیا تھا، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ ’بائٹ ڈانس‘ ایک چینی کمپنی ہے اور امریکا کو خدشہ ہے کہ چینی حکومت اس کے ذریعے امریکا...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک مجھے پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کوئی امریکی اسے خرید لے، اگر ایلون مسک لینا چاہیں تو میں ڈیل کرا دوں گا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے کیلیفورنیا میں جاری آگ سے ہونے والے نقصانات پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، اور وہ کیلیفورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق ایک آرڈر جاری کریں گے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی...
آج سے امریکا نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، دنیا سے بہتر تعلقات بناؤں گا، ہمارے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر تجارت میں اصلاحات کا آغاز کریں گے اور وہ تمام محصولات جمع کرنے کے لیے ’ ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اب یہ آمدنی ’غیر ملکی ذرایع‘ سے آئے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جن خیالات کا اظہارکیا ہے وہ یقیناً ان...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں مجھے پوری امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ وہائٹ ہاؤس میں بروز پیر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے اور صدارت سمبھالنے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج کا دن امریکی شہریوں کی...
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے، وہ پہلا غیرملکی دورہ کس ملک کا کریں گے۔ زرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلیے چین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ دعوی ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرمپ حلف برداری کے بعد بھارت کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر...
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام...
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ ان دنوں دورہ امریکا پر موجود وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز۔ ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر...
وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن واپسی پر وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کی ہلچل کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لیے وفاقی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ کیپیٹل ون ایرینا میں صدر ٹرمپ نے پرجوش ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خود اپنی صنعتوں کو سبوتاژ نہیں کرے گا خاص طور پر جب چین استثنیٰ کے ساتھ آلودگی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ون ایرینا میں ایک تقریب کے دوران گرجتے ہوئے ہجوم کے سامنے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان احکامات میں سے ایک بائیڈن دور کی 78 کارروائیوں کو منسوخ...
امریکی صدر کے لیے بائبل پر ہاتھ رکھنا قانونی طور پر ضروری نہیں لیکن روایت کے تحت صدر عہدے کا حلف ایک ہاتھ بائبل پر رکھ کر لیتا ہے۔ امریکا میں صدیوں سے صدر بائبل پر ہاتھ رکھ ہی کر حلف لیتا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اقدام نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ 20 جنوری 2017 کو اپنے پہلے دورہ صدارت کی حلف برداری کے دوران ٹرمپ نے دائیں ہاتھ کو 2 بائبلز پر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔ پیر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا، جس کے بعد وہ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47واں صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے امریکا اور پاکستان نے اپنے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطے میں اور اس سے باہر ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہم ایسا مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ وزیر اعظم نے دوسری...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار امریکا کا صدر بنتے ہی ایگزیکٹیو احکامات پر دستخط شروع کردیے ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق ایگزیکٹیو احکامات سے مراد وہ احکامات ہیں جو امریکی صدر اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرکے وفاقی حکومت سے متعلقہ امور کے لیے جاری کرتا ہے۔ ان احکامات کا اہم پہلو یہ ہے کہ ان کی منظوری کے لیے امریکی کانگریس کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تاہم ایگزیکٹیو احکامات کو بعد میں آنے والا صدر منسوخ کرسکتا ہے یا انہیں عدالتوں میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل ہی بہت سارے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔حلف برداری تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی توپوں...
اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ پرنسس کیٹ مڈلٹن کو کینسر کی کیمو تھراپی کے دوران بال بچانے کا نسخہ کس نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لگ بھگ 10 امریکی کمپنیاں جو یورپ میں قائم ہیں، جنہیںاس بات کا یقینی خدشہ ظاہر کر رہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت شروع ہونے کے بعد یورپ و امریکا کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے۔ یہ امریکی کمپنیاں اس خدشے کا اظہار نئے صدر کی ممکنہ پالیسیوں کے حوالے سے کررہی ہیں۔ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔سروے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے اس با ت خوف لاحق ہے کہ جب امریکی نومنتخبصدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نئی صدارتی مدت کا حلف اٹھالیں گے۔یورپی یونین کے لیے امریکی چیمبر آف کامرس کے ارکان کو اس سروے کا موضوع بنایا گیا ہے، جس میں2 تہائی کمپنیوں نے یہ خوف ظاہر کیا ہے کہ ڈونلڈ...
واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا، ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج کے دن متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ملک کے ملک کی جنوبیسرحد پر ایمرجنسی نافذ کریں گے اور ملک میں غیر قانونی داخلے پر پابندی لگائیں گے‘ وہ ’ری مین ان میکسیکو‘ پالیسی کو بحال کریں گے اور جنوبی سرحد پر فوج تعینات کر یں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا...
حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں امن قائم کرنے والا بننا چاہتا ہوں، ہماری افواج اپنے اہم مقصد امریکا کی حفاظت پر ہی فوکس رہیں گی، ہم خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے رہیں، ہم پانامہ کینال واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ افتتاحی خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے،...
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج سے امریکا نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجیں گے۔ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین کے تحفظ اور دفاع کی قسم کھاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مہنگائی کم کرنے کے لیے قومی انرجی ایمرجنسی کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، اور میں سادہ طور پر کہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ’سب سے پہلے امریکا‘ ہے۔ ہم اپنی خود مختاری دوبارہ حاصل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، ہمیں عمران خان اور امریکا سے متعلق ہر گز کوئی پریشانی نہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنے دل کی خواہشات امریکا سے وابستہ کرلی ہیں، حالانکہ واشنگٹن کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی،...
اسلام آ باد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آج ہی الخدمت نے ری بلڈ غزہ کا اعلان کیا ہے، ملبے کا بنا ڈھیر انشاء اللہ ضرور تعمیرہوگا اور ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے، حماس کی قیادت و اہل غزہ کی تاریخی مزاحمت اور جدو جہد کو بھر پور خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد اور قیدیوں کی رہائی کے آغاز پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت حماس کے مجاہدین اور اہل ِ غزہ کی تاریخی کامیابی پر یوم ِ عزم و تشکر کے سلسلے میں نورانی کباب ہاؤس چورنگی شاہراہ قائدین پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔ دوسری دفعہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، اور دنیا بھر میں دوبارہ اس کی عزت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ کے نظریے پر کار بند رہیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی...
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا، جبکہ قبل ازیں جے ڈی وینس نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کے بعد اپنے صدارتی خطاب کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہوگیا ہے، ہمارا منشور سب سے پہلے امریکا ہوگا، امریکا کو قابل فخر، خوشحال...
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے، سب سے پہلے امریکا! آج سے امریکا کا سوال ختم اور سنہری دور شروع ہو گیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم، مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ باقاعدہ طور پر امریکا کے صدر کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ان ڈور منتقل کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر مائیک پینس نے سب سے پہلے حلف اٹھا لیا۔ اس کے...
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے،چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے وائٹ ہاس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاس پہنچے۔ تقریب...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے چرچ پہنچ گئے۔
واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی. جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
ریپبلکن پارٹی کے نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس پیر کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کون سی 2 بائبل پر حلف اٹھائیں گے؟ جے ڈی وینس نے ایک عام سے شخص کے طور پر زندگی کا آغاز کیا لیکن بعد میں وہ کامیابیاں حاصل کرتے رہے۔ ان کی پرورش امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پسماندہ صنعتی قصبے میں ہوئی۔ انہوں نے آئی وی لیگ کہلانے والے امریکا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کی اور اب وہ تاریخ کے سب سے کم عمر نائب صدور میں سے ایک ہوں گے۔ جب پیر 20 جنوری کو ری پبلیکن کے طور پر...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا...
دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں تیسری عالمی جنگ روکنے کے لیے اپنی پوری توانائی صرف کردوں گا۔ دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی ملک امریکی سرحدوں پر حملہ کرنے کا سوچے تو ایسا بھی کرنے نہیں دیا جائے گا۔ دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کا حلف اٹھانے سے چند گھنٹے قبل واشنگٹن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پر کسی بھی نوعیت کا حملہ کسی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دنیا کو امن کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے امریکا اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عالمی معیشت کے لیے بہت سی مشکلات موجود ہیں۔...
جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈز منسوخ کردوں گا۔ یہ بات انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر امریکا کو عظیم ملک بنانے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے، ہم نے انتخابات میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ، ہم سرحد سے درندازی کو روکیں گے، امریکا کو بدنام سیاسی اسٹیبلشمنٹ...

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں ریلی، لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔ نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ پابندی کو مؤخر کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔...
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ...
غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پہلا قدم ہے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔ اور اپنے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یرغمالیوں کی رہائی پر بھی خوشی ہوئی۔ واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے...
واشنگٹن : آج ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کے طور پر دوسری بار حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے تین کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ امریکی دارالحکومت میں شدید سردی کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث ٹرمپ اوپن ایئر میں حلف اٹھانے کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں حلف لیں گے۔ اس تقریب میں صرف 600 افراد کو شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے کہا...
نومنتِخب امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرینگے، جنکا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔ ان اقدامات میں جلاوطنی کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ اور 6 جنوری 2021ء کے کیپیٹل ہاؤس فسادات میں ملوث افراد کی معافی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ...