صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج سے امریکا نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجیں گے۔
صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین کے تحفظ اور دفاع کی قسم کھاتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مہنگائی کم کرنے کے لیے قومی انرجی ایمرجنسی کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، اور میں سادہ طور پر کہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ’سب سے پہلے امریکا‘ ہے۔ ہم اپنی خود مختاری دوبارہ حاصل کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے قومی توانائی کی ایمرجنسی‘ کا اعلان کررہے ہیں جو ان کی مہم کے اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ نے تقریر میں دعویٰ کیا کہ مہنگائی کا بحران بڑے پیمانے پر اخراجات اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
نومنتخب امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ وہ اپنی کابینہ کو اشیا کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ان کے اختیار میں وسیع اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت کرنے جا رہے ہیں۔
جو بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقیدٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کردیا جائے گا، اس سے قبل امریکا کو ’بنیاد پرست اور بدعنوان اسٹیبلشمنٹ پر اعتماد‘ کے بحران کا سامنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ’خطرناک مجرموں‘ کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ’غیر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے لامحدود فنڈنگ‘ دی ہے لیکن امریکی سرحدوں کے دفاع کے چیلنج کو نظر انداز کردیا گیا لیکن میں اور میری انتظامیہ سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
ٹرمپ نے کہاکہ سابقہ انتظامیہ کے اقدامات کے باعث اب ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو اندرون ملک ایک معمولی بحران سے بھی نمٹ نہیں سکتی ہے۔
’امریکہ کا سنہری دور ابھی شروع ہو رہا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تمام سابق صدور اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات بشمول اپنی حریف سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر جو بائیڈن کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
ٹرمپ نے کہاکہ آج کے دن سے ہمارا ملک پھلے پھولے گا اور قوموں کی برادری میں اس کے احترام میں مزید اضافہ ہوگا۔ میری انتظامیہ امریکا کو سب سے مقدم رکھے گی۔
ملک کی ’خودمختاری‘ بحال کرنے کا وعدہڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لیے اپنا وژن پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکا کی خودمختاری کو دوبارہ حاصل کیا جائے گا، سب سے پہلے اپنے ملک کے تحفظ کی پالیسی کو بحال کیا جائے گا، انصاف کے پیمانے کو دوبارہ متوازن کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کے وحشیانہ پرتشدد اورغیر منصفانہ اقدامات کا خاتمہ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہماری اولین ترجیح ایک ایسی قوم بنانا ہے جو قابل فخر، خوشحال اور آزاد ہو‘۔
صدر کے عہدے پر پراعتماد اور پرامید واپسیٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا جلد ہی پہلے سے کہیں زیادہ عظیم، مضبوط اور کہیں زیادہ غیر معمولی ملک کے طور پر سامنے آئےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد اور پرامید ہو کر عہدے پر واپس آ رہے ہیں اور یہ قومی کامیابی کے ایک سنسنی خیز نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سورج کی روشنی پوری دنیا پر پڑ رہی ہے اور امریکا کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔
تبدیلی تیزی سے آ رہی ہےڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں آگ سے متعلق کہا کہ آگ نے کچھ امیر ترین اور طاقتور افراد کو متاثر کیا، جن میں سے کچھ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں۔ ان کے پاس اب کوئی گھر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں صحت کا ایسا نظام موجود ہے جو آفت کے وقت کام نہیں کرتا لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس پر دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جو ’ہمارے بچوں کو خود پر شرمندہ ہونا سکھاتا ہے‘۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ آج سے بدل جائے گا اور یہ بہت تیزی سے بدلے گا۔
امریکہ کا زوال ختم ہو چکاڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ امریکی عوام کے خلاف برسراقتدار لوگوں کی جانب سے ’خوفناک خیانت‘ کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور عوام کو ان کا ایمان، ان کی دولت، جمہوریت اور ان کی مکمل شخصی آزادی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے امریکا کے زوال کا دور ختم ہو چکا ہے۔
میری جان ایک وجہ سے بچائی گئیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب میں خود پر قاتلانہ حملے پر بات کرتا ہوں، میری جان اسی لیے بچی کہ اب ہماری قوم کی ’شاندار تقدیر‘ سامنے آنے والی ہے اور یہ تقدیر میری انتظامیہ لے کر آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 8 برسوں میں ان کا کسی بھی صدر سے زیادہ امتحان لیا گیا ہے، کچھ لوگوں نے ہمارے مقصد کو روکنے کی کوشش کی، درحقیقت یہ اس قوم کی اور میری زندگی چھیننے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکا میں سیاہ فام اور ہسپانوی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’محبت اور اعتماد کے زبردست اظہار‘ پر میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
’میں نے انتخابی مہم میں آپ کی آواز سنی اور میں اب میں جیت کر آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج یعنی 20 جنوری کو امریکا میں مارٹن لوتھر کنگ کا دن منایا جا رہا ہے، جوایک معروف شہری حقوق کے کارکن تھے اور انہیں ہر سال خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ ہم ان کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں گے۔
جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی پر آج دستخط ہوں گےڈونلڈ ٹرمپ نے ان انتظامی اقدامات کی تفصیلات بتائیں جو وہ اب صدر ہونے کے ناطے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنے والے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو فوری طور پر روکا جائے گا اور حکومت لاکھوں جرائم پیشہ غیر ملکیوں کو وہاں واپس بھیجنے کا عمل شروع کرے گی جہاں سے وہ آئے تھے۔
انہوں نے کچھ اقدامات کے بارے میں بات کی جن کی وہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جن میں میکسیکو میں رہنے کی پالیسی کو بحال کرنا اور سرحد پر مزید فوجی اور افرادی قوت بھیجنا شامل ہے۔
کارٹیلزغیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرارامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج کے انتظامی احکامات میں کارٹیلز کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیں گے، اس پر شرکا نے زور دار تالیاں بھی بجائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ایلینز دشمن ایکٹ 1798′ کا اطلاق کرتے ہوئے وہ حکومت کو ہدایت کریں گے کہ وہ امریکی سرزمین پرغیر ملکی گروہوں کو ختم کرنے کے لیے وفاقی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل اور بے پناہ طاقت کا بھرپور استعمال کریں۔
تیل اور گیس کے ذخائر استعمال کرنے کا اعلانڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب اپنی توجہ افراط زر اور امریکیوں کے لیے توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے پر مرکوز کریں گے جو ان کی انتخابی مہم کا مرکزی نقطہ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت کریں گے کہ وہ افراط زر کو کم کرنے اور اخراجات اور قیمتوں میں تیزی سے کمی لانے کے لیے وہی کریں جو ان کے اختیار میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ وہ قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان کریں گے اور اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گے کہ ان کی انتظامیہ امریکی سرزمین پر تیل اور گیس کی کھدائی میں تیزی لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ایک بار پھر مینوفیکچرنگ کرنے والا ملک بن جائے گا اور امریکا دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر رکھتا ہے اور ہم اسے استعمال کرنے جا رہے ہیں‘۔
امریکا کو دوبارہ امیر ملک بنانے کا وعدہڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے لیے اپنے اقتصادی منصوبوں سے متعلق کہا کہ ’ ہمارے پیروں تلے مائع سونا ہونے کی وجہ سے امریکا ایک بار پھر امیر ملک بن جائے گا۔
انہوں نے آٹو انڈسٹری کے لیے اپنے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ’الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ‘ کو ختم کر دیں گے اورامریکا میں دوبارہ ایسی شرح پرآٹوموبائلز بنائیں گے جس کا کچھ سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا‘۔
امریکا کی آمدنی غیر ملکی ذرائع سے آئے گیٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر تجارت میں اصلاحات کا آغاز کریں گے اور وہ تمام محصولات جمع کرنے کے لیے ’ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اب یہ آمدنی ’غیر ملکی ذرائع‘ سے آئے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی خواب جلد ہی پورا ہوگا اور اس طرح پھلے پھولے گا جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
ہر طرح کی سنسر شپ کے خاتمے کا اعلانڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ برسوں سے اظہار رائے پر غیر قانونی اور غیر آئینی پابندیوں کے بعد میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کروں گا جس کا مقصد تمام سنسرشپ کو ختم کرنا اور امریکا میں اظہار رائے کی آزادی کو واپس لانا ہے۔
بے رنگ، مساوات اور میرٹ پر مبنی معاشرے کے قیام کا اعلانصدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نسل اور جنس کو عوامی اور نجی زندگی کے ہر پہلو میں شامل کرنے کی حکومتی پالیسی کو ختم کر دیں گے اور اس کے بجائے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جس میں مساوات اور برابری ہو گی اور یہ بے رنگ اور میرٹ پر مبنی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی یہ سرکاری پالیسی ہوگی کہ صرف دو جنسیں ہیں ایک مرد اور دوسری عورت ہوگی۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر خوشی کا اظہارمشرق وسطیٰ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے امن پسند اور متحد رہیں گے، ان 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی خوش آئند ہے جنہیں غزہ میں حماس نے یرغمال بنایا تھا، اس پر جوبائیڈن اور کملا ہیرس نے کھڑے ہو کرڈونلڈ ٹرمپ کے لیے تالیاں بجائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی، طاقتور ترین اور سب سے زیادہ قابل احترام قوم کے طور پر اپنا صحیح مقام دوبارہ حاصل کرے گا، جس کی پوری دنیا تعریف کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیں گے۔
چین پر پاناما کینال پر قبضے کا الزامامریکی صدر نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر’پاناما کینال‘ پر چین کے قبضے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ پاناما کے لیے ایک ایسا احمقانہ تحفہ ہے جو پاناما کو کبھی نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ وہ جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ ’چین پاناما نہر کا انتظام نہیں چلا رہا۔ ہم نے اسے چین کو نہیں دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ’پاناما کینال‘ کا انتظام واپس لے رہے ہیں ’اس پر تقریب کے شرکا نے پرزور تالیاں بجائیں جبکہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس خاموش بیٹھے رہے‘۔
مریخ پر قدم رکھنے کے لیے پالیسی کا اعلانڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کے لیے ان کا پیغام ہے کہ وہ ہمت، جوش اور تاریخ کی سب سے بڑی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔ میں فتح اور کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کی بات کرتا ہوں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنی دولت میں اضافہ کرے گا، اپنے علاقے کو وسعت دے گا اور مریخ سمیت اپنے جھنڈے کو نئے افق پر لے جائے گا۔ ہم سیارہ مریخ پر امریکا کا جھنڈا لہرانے کی اپنی تقدیر کا پیچھا کریں گے۔
امریکا کو فتح یا ڈرایا نہیں جا سکتاڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے امریکی سیاست میں واپسی کی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں آپ کا یقین اس بات پر نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ناممکن کام ہی امریکن سب سے بہتر طور پر کرتے ہیں، جان لیں کہ امریکا کو فتح یا ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ’ہم کبھی ناکام نہیں ہوں گے، آج سے امریکا ایک آزاد، خودمختار ملک ہے، مستقبل ہمارا ہے اور اس ملک کا سنہری دور بھی ابھی سے شروع ہوا ہے۔‘
پیر کو امریکا میں شدید ترین سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب ان ڈورامریکی کیپیٹل ہل بلڈنگ کے روٹنڈا ہال میں منعقد ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اوّل جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی ’چائے اور کافی‘ کے ساتھ میزبانی کی۔
یہ بھی پڑھیں جوبائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال
ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو جوبائیڈن کی جگہ حلف اٹھانے والے معمر ترین امریکی صدر بن گئے ہیں، وہ 1893 میں گروور کلیولینڈ کے بعد اقتدار سے باہر ہونے کے بعد پھر اقتدار میں واپس آنے والے امریکی تاریخ کے دوسرے صدر بھی بن گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر اہم نکات تقریر حلف ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر اہم نکات حلف ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کرنے کے لیے امریکا میں امریکی صدر سے امریکا کو دوبارہ کرتے ہوئے امریکا کے امریکا کو کہ امریکی کر دیں گے کو ختم کر غیر ملکی بھی نہیں سے زیادہ رہے ہیں جائے گا ملک میں کریں گے رہا ہے گے اور کے بعد اور یہ ہے اور گا اور
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے،چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے،چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اور دوسری بارعہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے وائٹ ہاس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاس پہنچے۔ تقریب حلف برداری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا، جنہوں نے پرزور انداز میں تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا۔