وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح پر امریکا کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گا تاکہ دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے۔

ملاقاتوں کے دوران، ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات کی گئی۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر، رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملےگی ، صدرٹرمپ کا اولین خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں حوصلہ افزا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جبکہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارنٹر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین سےملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی
  • امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں‘ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا: محسن نقوی
  •  امریکی عوام صدر  ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا، محسن نقوی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی