ٹرمپ کی حلف برداری تقریب: محسن نقوی امریکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے چرچ پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہو گی، ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں سرد موسم کے باعث عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 1985 ء میں صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب بھی سرد موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔