جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (شاہ خالد ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈز منسوخ کردوں گا۔
یہ بات انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر امریکا کو عظیم ملک بنانے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے، ہم نے انتخابات میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ، ہم سرحد سے درندازی کو روکیں گے، امریکا کو بدنام سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹک ٹاک بحال ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے 50فیصد شیئرز امریکا کو ملنے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری کا پروگرام شروع کروں گا۔
وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی فوج کیلئے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تیار کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مارٹن لوتھرکنگ اور جے ایف کینیڈی کے قتل کا ریکارڈ پبلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام امریکی ریاستوں کو محکمہ تعلیم واپس دینے کا اعلان کیا۔
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میرے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، ہم نے مشرق وسطیٰ میں تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا، جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ معاہدے کے بعد دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار تمام 50ریاستوں میں ری پبلکن نے بھرپور کامیابی حاصل کی، یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی موو تھی۔
مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے غزہ معاہدہ ہوا، ایران کے پاس اب حزب اللہ یا حماس کیلئے پیسہ نہیں ہے، اگرمیں اقتدار میں نہ آتا تو یہ معاہدہ کبھی نہیں ہوتا۔ ام کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے بھی اپنے فوجی سازو سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈزمنسوخ کردوں گا، ہمارے آنے والی انتظامیہ نے3 ماہ میں مشرقی و سطیٰ میں سب کچھ حاصل کیا۔ میں نے صدر نہ ہونے کے باوجود وہ سب کچھ حاصل کیا جو 4سال میں حاصل نہیں کیا گیا، رپبلکن نے کبھی نوجوانوں کے ووٹ نہیں جیتے تھے۔
ایلون مسک ایک ذہین شخص ہے امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، ایلون مسک فیڈرل سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاس اینجلس اولمپکس امریکی تاریخ کا بڑا یونٹ ہوگا، جمعہ کو لاس اینجلس جاکر حالات کا خود جائزہ لوں گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہنا تھا کہ امریکا کو اعلان کیا انہوں نے حاصل کی
پڑھیں:
ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی رویے پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا، خاص طور پر چین بھی نہیں بچے گا۔
اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، اسی لیے اس پر سخت ٹیرف لگائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ موبائل فونز پر ٹیرف جلد نافذ کیا جائے گا، تاہم اس میں کچھ لچک رکھی جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز پر بھی ٹیرف کی شرح اگلے ہفتے کا اعلان کریں گے، البتہ کچھ کمپنیوں کے لیے رعایت دی جا سکتی ہے۔
اس کے برعکس، چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور غیرمنصفانہ اقدامات ختم کرے۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکا نے بیشتر چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جبکہ چین نے بھی جواباً 125 فیصد ٹیرف امریکی اشیاء پر نافذ کر دیا ہے۔