واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔

اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔

محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ سے گہری محبت رکھتے ہیں اور میں نے خود دیکھا کہ کس طرح امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کا جشن منایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ٹرمپ کے

پڑھیں:

حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز اورباعث فخر ہے کہ میں آپ کو اس اہم کانفرنس میں خوش آمدیدکہہ رہا ہوں، یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ وژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف اپنی ریاستوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کرمنشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے، ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور موثر حکمت عملی وضع کریں تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے کہا کہ ہم مل کر اس لعنت کے خلاف موثر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں، یقینا ًہم اپنی نوجوان نسل اور معاشروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےتمام معزز مندوبین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہے، پاکستان آپ کے قیمتی وقت اور شراکت داری کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں آپ کا قیام نتیجہ خیز اور یادگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اقوام عالم دہشتگردی کبخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، محسن نقوی
  • اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
  • برطانیہ کیساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • امریکا کس بلندی پر تھا اور ٹرمپ نے کس پستی میں جا گرایا ہے، جوبائیڈن
  • حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس