ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا ہے جس سے اس امید کو تقویت ملی کہ نئے صدر اس شعبے کو ڈی ریگولیٹ کر دیں گے۔
ماضی میں کرپٹو کرنسی کو "scam" قرار دینے کے باوجود ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر میں اپنی خود کی کرپٹو کرنسی بھی لانچ کی تھی جسے $TRUMP کہا جاتا ہے، اس کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کئی ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔
اس سے قبل بٹ کوائن کے تاریخی $100,000 کی سطح پر پہنچنے پر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا تھا کہ: "مبارک ہو بٹ کوائنرز!!! $100,000!!! آپ کا استقبال ہے!!! مل کر ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے!۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے
وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گیاہم ملاقاتوں میں امریکی حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ 20جنوری 2025 کوپاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ،امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی مدعو تھے۔