صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد/ واشنگٹن:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔
واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جبکہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارنٹر ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
رہنماؤں کے ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ کیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی پاک امریکا تعلقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔