وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
آصف زرداری اور شہباز شریف کی ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد
صدر پاکستان نے نئے امریکی صدر کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو اپنے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اور اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔