جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، نیتن یاہو مشاورت کے لیے امریکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کل ملاقات کریں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو اتوار کو امریکا پہنچے تھے جہاں ان کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے استقبال کیا تھا۔ نیتن یاہو آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بالآخر 15 ماہ کی خون ریز جنگ ختم، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز
اسرائیلی وزیراعظم کل (منگل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور ان سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق قطر میں آج سے مذاکرات شروع ہونے ہیں تاہم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونے تک اپنی مذاکراتی ٹیم کو قطر جانے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 96 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حماس اسرائیل معاہدہ طے پانے کے 2 ہفتے بعد امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کا رہا کیا ہے جس کے بدلے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے آزاد کیا گیا ہےْ۔
معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں متوقع طور پر تمام اسرائیلی مغویوں کی رہائی اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل امریکا بات چیت پہنچ گئے جنگ بندی معاہدہ حماس دوسرا مرحلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر مشاورت وزیراعظم نیتن یاہو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا بات چیت پہنچ گئے جنگ بندی معاہدہ دوسرا مرحلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشاورت وزیراعظم نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو معاہدے کے کریں گے
پڑھیں:
ٹیرف اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن نتائج شاندار ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اب عقلمندی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، جسکے نتائج شاندار ہونگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی، لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، جس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ ہمیں کینیڈا کے پاس کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیئے، کینیڈا کے لوگوں کے لیے بہتر فوجی تحفظ اور کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔