امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔

ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔

اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔

ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے شخص ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیوار پر ڈیوڈ رش

پڑھیں:

امریکا غیر قانونی طریقے سے آنے والے 205 بھارتی ملک بدر

امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے سیکڑوں بھارتیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 205 بھارتیوں کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان تمام افراد کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے تمام مرحلے میں بھارت بھی شامل رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان 205 بھارتیوں کو لے کر امریکی فوجی طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے آج روانہ ہوا ہے۔

یہ ممکنہ طور پر ایسی کئی پروازوں میں سے پہلی پرواز ہے جو امریکا میں غیر قانونی ہندوستانی تارکینِ وطن کو واپس لے جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کی پالیسی کے مطابق ان بھارتیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا غیر قانونی طریقے سے آنے والے 205 بھارتی ملک بدر
  • ایس ای سی پی نے سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
  • کیا دھماکا کرنے، ملک دشمن کیساتھ ساز باز کرنے والے اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن رضوی 
  • کیا دھماکا کرنے، ملک دشمن کیساتھ ساز باز کرنے والے اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں؟ جسٹس حسن رضوی
  • وزیراعظم شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، عطاء تارڑ
  • ویرات کوہلی کو کلین بولڈ کرنے والے نوجوان بولر کی بڑی خواہش پوری ہوگئی
  • برطانوی راک بینڈ کا بھارت میں عالمی ریکارڈ، کنسرٹ میں 1 کروڑ سے زائد لوگوں کی شرکت
  • جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار