صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرمپ کو
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر پاکستٍان سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکہ کے دوسری بار صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دیگر ممالک سے بھی تہنیتی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہونہار سکالر شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کتنے طلباء میں سکالرشپ تقسیم کیے گئے ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔پیوٹن نے یوکرین جنگ اور جوہری ہتھیاروں پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ بھی دیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت تمام انسانیت کے لیے اچھائی لائے گی۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے بھی ٹرمپ کو صدر بننے پر مبارکباد دی۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور امریکا اسی وقت مضبوط ہوں گے جب مل کر کام کریں گے۔بھارتی وزیراعظم نے بھی ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، یوکرین کے صدر زیلنسکی، جرمن چانسلر اولاف شولز اور نیٹو اور یورپی یونین کے سربراہان کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
مزید :