امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اسکے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے، ہم علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے اور شہریوں کو بسائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جنگ بندی سے خونریزی ختم ہو جائے گی، ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔