گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کےتمام اخراجات پاک فوج نے اٹھائے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کےتمام اخراجات پاک فوج نے اٹھائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کے انڈونیشیا میں 6دسمبر2024سے 14دسمبر2024کے دوران مکس مارش آرٹس کی عالمی تنظیم (GAMMA) کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تمام اخراجات اٹھائے گئے ۔
پاک فوج کی جانب سے اسپانسر شپ ملنے پر زیشان محسود نے انڈونیشیا میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا ۔
مقابلوں کے دوران زیشان محسود نے چار ابتدائی مقابلے جیتے،جبکہ تیسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ان کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
زیشان محسود نے واپسی پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر زیشان محسود کے ہمراہ 100سے زائد گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود بھی تھے۔
زیشان محسود نے اسپانسر شپ دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ
لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک پہنچ چکے ہیں، شعیب ملک نے 15 اور کولن منرو نے 13 ففٹیز بنائی ہیں ۔