جرمن شخص نے 120 دن زیرِ سمندر رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر ایک زیرِآب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ میں نے یہاں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا۔
روڈیگر نے اپنے تجربے کے حوالے سے کہا کہ اسے بیان کرنا ناممکن ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2770ڈالر کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 289400روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 248113روپے کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ روز سونا عالمی اور مقامی سطح پر مہنگا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی مارکیٹ میں 30اکتوبر 2024 کے بعد 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 289600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2486روپے کے اضافے سے 248285روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی تھی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 3432روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2942روپے کی سطح پر آگئی تھی۔