2025-03-27@14:30:56 GMT
تلاش کی گنتی: 261
«کینسر اسپتال»:
(نئی خبر)
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa...
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa) انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’...
پمز ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال کی تعمیر کے 40 سال بعد بڑے پیمانے پر ہسپتال کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ہسپتال کی مرمت اور دیگر سہولیات میں بہتری کیلئے وفاقی حکومت نے 400 ملین کی گرانٹ منظور کرنے کے بعد 250 ملین کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ،...
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے...
کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Senator Ijaz Chaudhry, unjustly imprisoned for over 18 months, endured neglect of his severe heart condition under the military regime during this time. This week only after significant effort from his family, was he allowed proper treatment at a private hospital, where doctors… pic.twitter.com/9nIhm31NV3 — PTI Canada Official (@PTIOfficialCA) February 22, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل سے اسپتال منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے...
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
فوٹو فائل کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ورثاء بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھا، لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب...
ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
شنئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر سر گنگا رام اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث اسپتال لایا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں ۔
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جاگرا، 8افراد موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی ہسپتال منتقل 7افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین کی شناخت نہ ہوسکی۔(جاری ہے) قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر ایک کیری ڈبہ(FAW) جو شادی کی تقریب سے واپس ا ٓرہا تھا ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سی برساتی نالے میں گر گیا اور 8افراد موقع پر جاںبحق ہوگے ریسکیو ٹیم نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ کیری ڈبہ میں دس لوگ سوار تھے ان میں آٹھ کی موقع پر ہی اموات ہوچکی ہے جبکہ دو کوشدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل...
لاہور(اوصاف نیوز) میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی،جس سے 11سٹاف نرسز اوردو مریضوں کی ساتھی خواتین بھی زخمی ہو گئیں، دوسری طرف دیگر ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں لگائی گئی لفٹس کی اکثریت بھی خراب ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ میو ہسپتال کےٓ رتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سے سٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نے گزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی۔ شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹ اوپر سے نیچے آتے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر...
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
لاہور کے میو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرگئی جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی اسپتال ذرائع کے مطابق لفٹ گرنے سے اسپتال اسٹاف سمیت 8 سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسٹاف نرسز اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لفٹ فنی خرابی کے باعث گری۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یاد رہے کہ فرینڈز آف میو اسپتال نے گزشتہ سال وارڈ میں نئی لفٹ نصب کروائی تھی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لفٹ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعے کی...
لاہو ر: صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8...
لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی...
زاہد چوہدری : میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی، 11 افراد زخمی ہوگئے میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سےسٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے ، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نےگزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی، شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹس اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کے مطابق لفٹ گرنے سے مجموعی طور پر11 افراد زخمی ہوئے،کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی ، میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے،زخمیوں میں ہیڈ نرسز...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
لاہور کے علاقے داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہورپولیس کے مطابق میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی ، ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )لاہور کے میوہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کی لفٹ گرگئی جس سے8 افراد زخمی ہوگئے، لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق میو ہسپتال کے آرتھو وارڈ کی لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 زخمیوں کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے. ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جائے گاجبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گے ڈاکٹر فیصل نے معاملے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈاکٹرنے کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے لفٹ...
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت انور نذیر اسپتال کی سالانہ ڈونر کانفرنس الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف کی زیر صدارت ہوئی،جس میں تاجروں، ڈاکٹروں ، صنعتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل سیکرٹری صدر پاکستان طارق نجیب نجمی تھے جبکہ نظامت کے فرائض ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر میاں وقاص وحید نے انجام دیے۔ الخدمت انور نذیر اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر شفقت جاوید وائس چیئر پرسن میڈم میمونہ روحی سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی ڈائریکٹر فائنانس انجم اقبال بٹ ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پراسپتال کی سالانہ رپورٹ اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور مستقبل کے نئے...
VATICAN CITY: ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا 'پیچیدہ کلینیکل صورتحال' کا علاج کیا جا رہا ہے اور جب تک ضروری ہو گا وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور برونکائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کو سانس کی نالی میں 'پولی مائکروبیل انفیکشن' ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بعد میں اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ مستحکم حالت میں ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی رہتے ہوئے کچھ...
کراچی: کراچی میں سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، سب سے زیادہ کیسز انفلوئنزا ایچ ون این ون کے رپورٹ ہو رہے ہیں ، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی میں جناح اسپتال ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرعرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جناح اسپتال میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال میں او پی ڈی اور ایمرجنسی دونوں میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریض آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک ویکسی نیشن کی سہولت فراہم نہیں کی گئی اورمریض اپنی جیب سے انفلوئنزا ویکسین...
ویب ڈیسک—کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ اسٹار شکیرا کو معدے میں تکلیف کے باعث لاطینی امریکہ کے ملک پرو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اس حالت میں اپنا کانسرٹ نہیں کر سکتیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گلوکارہ جمعے کی شام پرو کے دارالحکومت لیما پہنچی تھیں۔ یہاں وہ اتوار اور پیر کو پرفارم کرنے والی تھیں۔ گلوکارہ ان دنوں لاطینی امریکہ کے ٹور پر ہیں اور پرو ان کا دوسرا اسٹاپ تھا۔ شکیرا جب پرو پہنچی...
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ آج پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں...
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج...
سندھ ایمپلائزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہیڈآفس میں ادارے کی گورننگ باڈی کا 171واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل/ چیئرمین گورننگ باڈی سیسی شاہد عبدالسلام تھیم نے کی۔ اجلاس میں کمشنر سیسی میانداد راہجو، وائس کمشنر سکندربلوچ، ممبران گورننگ باڈی محمدخان ابڑو، عبدالواحد شورو، انجینئر ایم اے جبار، محمددانش خان، خلیل احمدبلوچ ، مختارحسین اعوان، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرکامران اعوان اور سینئرڈائریکٹرکنٹری بیوشن عنبرین کامل بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سیسی کی پیپلزاسٹاف یونین CBA کی جانب سے ملازمین کے لیے پیش کی گئی چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری دی گئی اور آفیسرز کے ہاؤس رینٹ میں بھی اضافہ کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں گورننگ باڈی نے سیسی کے تمام سروس ایریاز کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے...
اردن کی ملکہ رانیہ نے بذریعہ سوشل میڈیا باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ ان کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ شہزادی ایمان کے ہاں بچی کی ولادت پر شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ اور شہزادی کے شوہر الیگزینڈر تھرمیوٹس نومولو کا استقبال کرنے اسپتال پہنچ گئے۔ Her Majesty Queen Rania wrote on her Instagram account, "My darling Iman is now a mother. We are grateful and overjoyed to meet Amina, our family's newest blessing. Congratulations, Jameel and Iman—may God bless you and your precious little girl." pic.twitter.com/SHfbOB8i9a — The Jordan Times (@jordantimes) February 16, 2025 اردن کی ملکہ رانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے...
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا...
جیکب آباد ،رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی جمس میں پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کررہے ہیں جیکب آباد(نمائندہ جسارت)بجٹ نہ بڑھانے کی وجہ سے جمس مسائل کا شکار ہے ،موجودہ ڈائریکٹر کی عمر کا علم نہیں ،نمائش میں پارکنگ فیس کے وصولی کی شکایت نہیںملی ،نمائش کا شور رات کو ہوتا ہے اور رات کومیرے خیال میں جمس میں مریض نہیں ہوتے ۔اعجاز جکھرانی کی پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی عمارت کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں پیرا میڈیکل انسٹیٹوٹ کی نئی عمارت کا رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جمس عبدالکریم جمالی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فخر الزمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹیاری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال میں میگا سرجیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال، ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فخر الزمان نے دل کے مریضوں کے لیے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذریعے ضلع کے عوام کو مثالی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پھلیلی تھانے کی حدود مکھی باغ کی 22سالہ مناہل زوجہ اوسامہ جو تین روز سے جامشورو اسپتال میں زیر علاج تھی وہ انتقال کرگئی ،لڑکی کے والد عبدالحکیم قریشی اور اس کی بیوی نے الزام لگا کر پھلیلی پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کیا ہے جس پر پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچادیا ہے ،پھلیلی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، لڑکی نے محبت کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا رائیونڈ میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ جہلم: تقریب کا کھانا کھانے سے 2 بھائی انتقال کر گئےپولیس کا کہنا ہے کہ جہلم میں تقریب کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے بیمار پونے کے بعد انتقال کرگئے۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان نے کہا...
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے بعد اب ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ میں سرجیکل دستانوں کی فراہمی میں مبینہ خورد برد کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عبید الرحمان نے صوبائی اسمبلی میں ڈی ایچ کیو تیمرگرہ اسپتال کو فراہم کیے جانے والے دستانوں کے حوالے سے بےضاطیگیوں کے معاملے پر صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دی ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 24-2023 میں نگران دور حکومت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ کے لیے 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 65 ہزار دستانوں کے باکسز جاری کیے گئے لیکن اسپتال کو صرف ڈھائی ہزار دستانوں کے باکسز ملے ہیں۔ مزید کہا...
لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ شہری سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔ تقریب میں مدعو کردہ 360 سے زائد مہمانوں میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک تھی اور وہ علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال لاہور میں 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں، رائیونڈ انڈس اسپتال میں 27...
جناح اسپتال کراچی کی 2 خواتین ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ان پر ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے خواتین ڈاکٹرز کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن ڈاکٹر شائستہ حبیب اللّٰہ معاملے کی تحقیقات کریں گی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال عدیل سمو اُن کے معاون ہوں گے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں خواتین ڈاکٹرز کی جانب سے ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنےکے معاملے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع...
کراچی: شہر کے اسپتالوں میں گزشتہ 12 سال سے ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ محکمہ صحت کے ماتحت اسپتالوں میں آخری بار مختلف اسامیوں پر 2012 میں بھرتیاں کی گئی تھیں۔ اسپتالوں میں اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ اسپتالوں کی انتظامیہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے سے قاصر ہے، تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ نے ضرورت کے تحت ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ضلعی صحت کے مراکز (ڈی ایچ یو) میں بھی سینکڑوں اسامیاں خالی ہیں۔ جناح اسپتال کراچی میں 2500 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں، جن...
لوئر دیر میں خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں خاتون کے ہاں5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ بچہ صحت مندہیں، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دیا ہے
لاہورمیں نامور اسٹیج کامیڈین لکی ڈیئر کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر پھیپھڑوں اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ لکی ڈئیر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے حکومت پنجاب سے لکی ڈیئر کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔
عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ انکی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما و رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی صحت مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آٹھویں دن ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے محبوس رہنما انجینئر رشید کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انکا...
قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کارڈیک ہسپتال میں ایک شہری کی دوران علاج موت پر حکومت نے کچھ ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کروائی ہے۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ ادارے غیر فعال ہو گے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی کی نسبت غیر جانبدار انکوائری کرائی گئی جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ موسمیاتی تغیر اور خشک سالی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے موجودہ حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں...
نوشہرہ( آن لائن )نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا۔ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو اسپتال پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود کی ابتدائی...

پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
سکھر :سول اسپتال میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری اور مریض احتجاج کررہے ہیں
پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔ نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی...
خاتون انیجا : فوٹو فائل پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون انیجا کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے طبی معائنے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ایسے سفر کےلیے میڈیکلی فٹ قرار دیا ہے۔ کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیےکراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘ امریکی خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر...
فوٹو فائل سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی پینے سے 5 بچوں کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی پینے سے ایک بچی اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔واقعہ کراچی سے کوہاٹ جانے والی باراتیوں کی بس میں پیش آیا۔
ویب ڈیسک: دریائے سوات سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ ایک روز سے لاپتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات میں کانجو کے مقام پر ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں بچے شناخت چھ سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق 6 سالہ طفل زارون گزشتہ روز گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا، بچے کے والد نے کانجو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی ار بھی درج کی تھی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری Ansa Awais Content Writer
فرحت شاہ: نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا، تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال لیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور...
میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی گھوٹکی پہنچے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کورٹ روم کا افتتاح کیا، سول اسپتال کا دورہ، خراب حالت پر تشویش کا اظہار، پولیو مہم جا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کے ساتھاسسٹنٹ کمشنر آفس گھوٹکی پہنچ کر کورٹ روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتر میں کورٹ روم بنائیں، آغاز گھوٹکی سے ہوگیا یے دیگر افسران بھی فوری عمل کریں۔ بعد ازاں سول اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اسپتال کی حالت حراب ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ...
اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آبادپولیس کے شہدا کے خاندانوں کو اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے پر خاص رعایت، معاہدہ طے پاگیا ۔ معاہدے کے مطابق ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ،آئی سی ٹی پولیس کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سبسڈائزڈ میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سید عنایت علی شاہ (پی ایس پی)، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاجسٹکس)اسلام آباد اور ہسپتال کی ڈاریکٹرڈاکٹر اریج نیازی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی...
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) سال 2025کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہسپتال پتوکی منتقل۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی میں امروز 5فروری 2025کو صبح دس بجے کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ شاد مان کالونی نزد گورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک روز عمر کے نومولود بچے کی کوڑا کے ڈھیر پر نعش پڑی تھی نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے میں کامیا ب ہوگئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر...
لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اسپتال کے ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی، مرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور پر گر گئی؟ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔
ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دُلہا دُلہن جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا،بارات صوبہ سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، قومی شاہراہ پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف...
ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
کراچی: اپنے شوہر کی تلاش میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی خاتون انیجا کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے خصوصی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی نگرانی کے لیے جے پی ایم سی کی سیکیورٹی اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔ ترجمان جناح اسپتال کراچی جہانگیر درانی کے مطابق امریکی خاتون انیجا کا ایم آر آئی اسکین مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سائیکالوجیکل اسسمنٹ اور دیگر نفسیاتی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام رپورٹس کی روشنی میں انیجا کی ذہنی صحت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ...
لاہور: کورونا وبا کے باعث اور بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے شہریوں کو اسپتال نہ جانے کی حکومتی ہدایات کے بعد سروسز اسپتال میں او پی ڈی بند کا شعبہ سنسان پڑا ہے لاہور: (انٹرنیشنل ویب ڈسیک) پنجاب میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میںبھی داخل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں بطور احتجاج جو ہڑتال کی ہے، اس کی وجہ سے او پی ڈی بھی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ...
رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے والے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا۔ ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، اسپتال کی 2 نرسیں ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جن کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، سول اسپتال میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے 2 اسٹاف نرسوں کو اسپتال کی ادویات چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضے سے چوری شدہ ادویات برآمد کرلی۔ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ادویات کی چوری کرنے والی دونوں نرسوں کو معطل کر کے ان کی رپورٹ کراچی سیکرٹریٹ بھیج دی، دونوں نرسیں کافی عرصے سے اسپتال سے ادویات چوری کر رہی تھیں جن کے خلاف گزشتہ روز کارروائی کی گئی۔ اسپتال میں عام مریضوں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کو سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں، جہاں سے اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ متعدد پٹیوں، ایک زخمی ہونٹ اور کئی فریکچر کے ساتھ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے اس سنگین حادثے کو بیان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے گانے اور ان کی بعض فلموں کے ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira) شویتا انسٹاگرام پیج پرلکھتی ہیں کہ اس طرح کے تکلیف...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔گیس باؤزر دھماکے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوئے تھے۔
پشاور: ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی کی گمشدگی کے اسکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا، ایم آر آئی مشین مشیر صحت خیبرپختونخوا نے ڈھونڈ نکالی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ اٹھانے کے بعد اب ایم آر آئی مشین بھی منظر عام پر آگئی، گزشتہ روز مشیر صحت احتشام علی ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین دریافت کرنے خود اسپتال پہنچ گئے جہاں مشین کام کررہی تھی۔ ان کا کہنا تھا مشین تو اسپتال میں موجود ہے، کام بھی کررہی ہے، دیکھ کر ہنسی آئی کہ اتنی بڑی مشین کون کیسے چوری کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا پتا نہیں نگران دور کے کارناموں سے کب جان...
---فائل فوٹو ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیااسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔گیس باؤزر دھماکے میں...
سول اسپتال حیدرآباد کی دو نرسیں ادویات چوری کرتے پکڑی گئیں، نرسیں دوائیوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرارہورہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں خفیہ اطلاع پر اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر فیضان میمن اور اے ایم ایس اسٹور ڈاکٹر پونم جتوئی نے کارروائی کرکے اسٹاف نرس ثمینہ اور نغینہ کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔اس سلسلے میں اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب پُھل کا کہنا ہے کہ نرسیں دواوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرار ہورہی تھیں۔دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری کرتی تھیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نرسز چوری کی ادویات گاڑی میں لیکر جانے لگی تھی کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں رنگے ہاتھوں...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل...
ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے طبی ادارے سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال میں ایم آر آئی مشین گزشتہ برسوں سے خراب پڑی ہے جس کے وجہ سے بالخصوص ضلع سوات اور آس پاس کے اضلاع سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیگر تفصیلات اور مریضوں کی روداد جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سوات سیدو شریف اسپتال سیدو شریف اسپتال کی ناکارہ مشین ملاکنڈ ڈویژن
کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔
سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انچارج ریبیز کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر رومانہ فرحت کا بتانا ہے کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے،...

سیکیورٹی خدشات، رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام کا قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف، بریفنگ طلب
اسلام آباد(آئی این پی ) ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔ رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر اسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری اسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ...
پاکستان نے سوڈان کے شہردارفور میں سعودی اسپتال الفریش پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں سعودی اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حملہ میں مبینہ طور پر 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اتحاد، خومختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔ سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...
کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار...
GUJRAT: شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔ دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن ظل...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بیان میں اس حملے کو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے صحت اور انسانی شعبے میں کام کرنے والوں کی حفاظت اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب وزارت نے جنیوا کے اعلامیہ 15 اپریل 2023 کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ...

سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے