لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

 اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی کے آپریشن کرنا پڑیں گے جبکہ ایک کی ہڈی پر پلاسٹر چڑھایا جائے گا۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد

ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کو طلب کرلیا اور موقع پر ہی ضابطے کی کارروائی کے بعد ملنے والی انسانی ہڈیاں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع چرواہے نے دی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ قریبی قبرستان سے کسی جانور نے قبر سے کچھ انسانی ہڈیاں نکالی ہوں۔ تاہم ،اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
  • میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • ڈومینیکا: نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتیں 184 ہو گئیں