لاہور میو اسپتال کی لفٹ گرنے سے نرسوں سمیت متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور کے میو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرگئی جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
اسپتال ذرائع کے مطابق لفٹ گرنے سے اسپتال اسٹاف سمیت 8 سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسٹاف نرسز اور دیگر افراد شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لفٹ فنی خرابی کے باعث گری۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ فرینڈز آف میو اسپتال نے گزشتہ سال وارڈ میں نئی لفٹ نصب کروائی تھی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لفٹ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں سے اسمگل شدہ ادویات و آلات پشاور سے برآمد
دریں اثنا صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن میو اسپتال دشاور جنید نے وزیر صحت پنجاب سے لفٹ میں زخمی ہونے والی سٹاف نرسز کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
میو اسپتال میو اسپتال لفٹ میو اسپتال لفٹ گرگئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میو اسپتال میو اسپتال لفٹ میو اسپتال لفٹ گرگئی میو اسپتال
پڑھیں:
بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک ہو گئے ۔(جاری ہے)
شنہوا کے مطابق بہار حکومت کے نگرانی اور تشخیص کے ماہر امیش کمار سنگھ نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے گزشتہ دو دن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔