ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دُلہا دُلہن جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا،بارات صوبہ سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، قومی شاہراہ پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف صوبہ سندھ میں لاڑکانہ کے قریب بھی ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعہ موہنجودارو کے قریب گاؤں ڈھنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹریکٹر بے قابو ہو کر پانی کے تالاب میں الٹ جانے سے ایک 50 سالہ خاتون زرینہ، 10 سالہ بچی بسمہ، 14 سالہ نوجوان ماجد اور عبداللہ کیریو جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ تھانہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے پانی کے تالاب میں اتر کر زخمی بچی کو زندہ بچا لیا، پولیس اہلکار ایس ایچ او ایئرپورٹ نے بچی کو پانی سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کیا، اس کے علاوہ پولیس نے دیگر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کاندھوں پر اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا اور ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال میں نعشوں اور زخمیوں کو داخل کرایا گیا جب کہ حادثے میں زخمی بچی کی حالت بعد ازاں بہتر بتائی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواہے ،کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے موبائل وین کو نشانہ بنایا، حملہ آور، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عبدالولی، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس موبائل کا ڈرائیور خیر بخش زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی
  • کراچی میں ڈمپر حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی مشتعل افراد کا ردعمل شدت اختیار کرگیا
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیئے
  • کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے
  • موٹر وے ایم 4: ٹرک سے تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحق