ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جاگرا، 8افراد موقع پر جاں بحق دو زخمی ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جاگرا، 8افراد موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی ہسپتال منتقل 7افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین کی شناخت نہ ہوسکی۔
(جاری ہے)
قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر ایک کیری ڈبہ(FAW) جو شادی کی تقریب سے واپس ا ٓرہا تھا ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سی برساتی نالے میں گر گیا اور 8افراد موقع پر جاںبحق ہوگے ریسکیو ٹیم نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ کیری ڈبہ میں دس لوگ سوار تھے ان میں آٹھ کی موقع پر ہی اموات ہوچکی ہے جبکہ دو کوشدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کردیا گیا سات افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ تین افراد کی شناخت نہ ہوسکی زخمیوں میں شکیل اور ساجن شامل جبکہ جان بحق ہونے والوں میں لائبہ ،عمران ، سنی ،مقصود، سلیم اور تین کس نامعلوم شامل ہیں مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں زرائع کا کہنا ہے کہ کیری ڈبہ روہی نالہ پر جنگلہ نہ ہونے کے باعث نیچے گرا جس سے اموات ہوئیں انتظامیہ کی غفلت سے پہلے بھی پلوں حادثات ہوئے تاحال جنگلہ یا دیوار نہیں بنائی گئی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف افسوس ناک حادثہ کا نوٹس لیں اور تحقیقات کروائیں ذمہ داروں کا تعین کرے سزا دیں ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی شناخت کیری ڈبہ
پڑھیں:
سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا
تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔
میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے