لاہور: سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اسپتال کے ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی، مرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور پر گر گئی؟ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سڑکوں ،چوراہوں پر دھرنے کسی کو منزل کی طرف نہیں لے جاسکتے، عرفا ن صدیقی
٭مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیااور ایک اچھا موقع ضائع کردیا
٭حل صرف بامعنی مذاکرات سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اچھا ہو گا
(جرأت نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے یک طرفہ مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیاہے، اس کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے،اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے کہ سڑکیں،چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔