پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
خاتون انیجا : فوٹو فائل
پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون انیجا کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے طبی معائنے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ایسے سفر کےلیے میڈیکلی فٹ قرار دیا ہے۔
کراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘
امریکی خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر ڈسچارج کیا گیا، اسے پولیس کسٹڈی میں ڈسچارج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھیں، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
وہ پاکستانی اداکار جس کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ کی شادی ہوجاتی ہے
کراچی:سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایک طرف تو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات جاری ہیں تو دوسری طرف اسی دوران اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی بھی تصدیق ہوگئی۔
دونوں اداکاراؤں کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کو غیر شادی شدہ خواتین اداکاروں کیلیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا۔
عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تو اُس کے بعد نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، پھر وہ سارا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئے جس کے بعد اداکارہ کی فلک شبیر کے ساتھ شادی ہوگئی۔
عثمان مختار نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تو انہیں دوسرا جیون ساتھی مل گیا اور پھر کبریٰ خان کے ساتھ کام کیا تو انہیں بھی اپنا ہم سفر مل گیا۔
حال ہی میں انہوں نے ماورا حسین کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا جس کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کا نکاح ہوگیا۔
اس حوالے سے عثمان مختار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میسج لکھا کہ کیا انہیں رشتے کروانے کے حوالے سے کوئی ویب سائٹ نہیں بنا لینی چاہیے؟