پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری
پڑھیں:
سونیا گاندھی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل
نئی دہلی: بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔
سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں۔
سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔