Jasarat News:
2025-01-27@17:19:43 GMT

پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار میں موجود خاتون اور مرد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کا شکار کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔

ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا

متعلقہ مضامین

  • 120 گاڑیوں کا قافلہ سخت سیکورٹی میں پاراچنار پہنچ گیا
  • راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
  • ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
  • ماسٹر پلان کی خلاف ورزی،پورٹ قاسم انتظامیہ نے ایل این جی ٹرمینل کو زمین الاٹ کر دی
  • ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
  • ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
  • ملتان، گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
  • تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد
  • کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا