وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے آپ کا حق ہیں،صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، مریم نواز شریف پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہیں، ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں،عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے منصوبوں کے جال بچھائے، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف نے سیاست قربان کر کے پاکستان کو بچانے کا فیصلہ کیا، مہنگائی 40 فیصد سے کم ہو کر 2.

4 فیصد پر آ گئی ہے،ہم نے سیاست قربان کر کے پاکستان کو بچایا، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے لئے تمام صوبے برابر ہیں،پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرے گا، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، یہ ملک تبدیل ہوگا، پاکستان ترقی کرے گا،ساری عمر بھی آپ کی خدمت کروں تو آپ کا احسان نہیں اتار سکتا، راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی، ایک سال میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے،  زراعت، صنعت اور برآمدی صنعت کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے، بجلی کے بلوں میں مزید کمی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، خارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ایک سیاستدان نے ہمیشہ ہم پر الزامات لگائے، پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لئے دن رات سازشیں کی جاتی رہیں، ہڑتالوں اور دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، جب تک جان میں جان ہے، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، لیہ پل کو مکمل کیا جائے گا، باتوں پر نہیں ہمیشہ کام پر توجہ دی ہے، اتنی محنت کریں گے کہ بھارت کو بھی معاشی میدان میں پیچھے چھوڑ دیں گے، اب ڈیرہ غازی خان کی ترقی دیکھنے آؤں گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنانے کا اعلان ڈیرہ غازی خان شہباز شریف نے کے لئے دن رات پاکستان کو پاکستان کی مریم نواز نواز شریف کریں گے کی ترقی کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف سے شائشہ پرویز اور علی پرویز ملک کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال

لاہور میں سابق وزیر اعظم کا لیگی راہنماؤں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی شائشہ پرویز ملک اور وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔  ملاقات میں نواز شریف نے پرویز ملک مرحوم کی خدمات کو سراہا، انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مرحوم ایک دبنگ اور نہایت اچھے انسان تھے، ان کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔ دوران ملاقات نواز شریف کو علی پرویز ملک نے پاکستان کے معاشی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی، اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں ، مزید بہترین کی طرف گامزن ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا تھا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آخر میں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس حالت میں پاکستانی معیشت ہمیں ملی تھی ،آج اس سے بالکل مختلف صورتحال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی و پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات
  • ترقی کا سفر جاری رہے گا، بھارت کو ہر میدان میں پیچھے چھوڑیں گے، وزیراعظم
  • ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم
  • عمران خان کہتا تھا شہباز باہر پیسے مانگنے جاتا ہے آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیراعظم
  • ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان
  • وزیرِ اعظم آج ڈیرہ غازی خان کا 1 روزہ دورہ کریں گے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ ڈیرہ غازی خان، عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
  • نواز شریف سے شائشہ پرویز اور علی پرویز ملک کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال