ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی احتجاج کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید تشویش ہے کہ انہوں نے متاثرین کی لاشوں کو اپنی تحویل میں رکھا اور معلومات چھپانے کی کوشش کی۔ ایچ آر سی پی نے ہسپتال انتظامیہ کے عدم تعاون اور اطلاعات کی چھپائی پر بھی شدید ردعمل دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ہمیں خوش کرنے کے لئے محکمےغلط اعداد و شمار دیتے ہیں، علی امین گنڈاپور
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔