معروف گلوکارہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور پیر کے روز پرفارم کرنا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری کے خلاف تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے انہیں رہا نہ کیا گیا تو جی ڈی اے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔ جی ڈی اے پہلے ہی سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بنانے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے سندھ کے کنوینر صدرالدین شاہ راشدی نے فیصلہ سازوں سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو مسائل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کریگی تو پھر جمہوریت برائے نام ہوگی۔