پاپ گلوکارہ شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ آج پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور پیر کے روز پرفارم کرنا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلوکارہ شکیرا
پڑھیں:
سانحہ جامشورو پر بلتستان کی فضاء پانچویں روز بھی سوگوار
گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسلام ٹائمز۔ جامشورو حادثے کے پانچویں روز بھی بلتستان کی فضاء سوگوار رہی، علی کاظم خواجہ مرحوم کے آبائی گاوں گیول اور سید جان علی شاہ کے گاؤں شگر میں مسلسل مجالس کا سلسلہ جاری رہا، گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر آنکھ اشک بار ہوئی، علی کاظم خواجہ مرحوم اپنے پیچھے دل دہلانے دینے والی داستانیں چھوڑ گئے۔ بلتستان خصوصاً سکردو اور شگر میں ایام عزا کا سماں ہے۔