نوشہرہ: ریسکیو 1122نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود قبر سے نکال لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
فرحت شاہ: نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا، تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔
ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال لیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور بخار کا سامنا تھا، جس کے بعد اسے پانچ دن تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد بچی کو ایک بے اولاد سرکاری افسر نے گود لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے اس عمل کی تصدیق کی اور کہا کہ بچی کی زندگی بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت کشمیریوں کے حقوق دبا کر بیٹھا ہے،سیرت کمیٹی
سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں بھی مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق خود اداریت کو دبانے کے خلاف 5 فروری کو سیرت کمیٹی سجاول کی جانب احتاجی ریلی مسجد خالد بن ولید سے نکالی گئی جس کی قیادت حافظ محمد اسماعیل نے کی جس میں سیرت کمیٹی کے رہنمائوں حافظ محمد سلیمان توحیدی، عبدالجبار عاجز، فیروز احمد اور دیگر نے کہا کہ مسلمانوں کا دشمن ملک بھارت کشمیری بھائیوں پر ہمیشہ سے ظلم و بر بریت کی انتہا کرتے ہوئے ان کے حقوق دبا کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دشمن ملک بھارت لاکھوں مسلمانوں کو شہید اور کئی عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کر چکا ہے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ایک دن کشمیر میں پاکستان کا پرچم ضرور لہرائے گا اور کشمیری بھائیوں کو ضرور آزادی ملے گی اور وہ سکون کا سانس لیں گے۔ریلی میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جس میں پاکستان زندہ آباد،پاک فوج زندہ آباد،بھارت مردہ آباد کے پر جوش نعرے شامل تھے۔