ورلڈ بینک کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف کینسر ہسپتال میں جین سیکوینسنگ یونٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر تشخیص اور علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔چینی وفد نے بہاولپور میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کی پیشکش بھی کی۔
برطانیہ میں شریف خاندان پر حملے کا خدشہ ، لندن پولیس نے خبر دار کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی، مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔