بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا کو سڑک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں، جہاں سے اداکارہ نے اسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ متعدد پٹیوں، ایک زخمی ہونٹ اور کئی فریکچر کے ساتھ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

جمعہ کو انہوں نے اس سنگین حادثے کو بیان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے گانے اور ان کی بعض فلموں کے ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira)

شویتا انسٹاگرام پیج پرلکھتی ہیں کہ اس طرح کے تکلیف دہ واقعے کے بعد میں نے ہمت نہیں ہاری، میرے مداح پرامید رہیں کہ میں ایک نئے جذبے کے ساتھ واپس آؤں گی۔

شویتا نے اپنے نوٹ کی شروعات ان الفاظ کے ساتھ کی ’زندگی حیرتوں سے بھری ہوئی ہے، ہے نا؟ ایک لمحے کو آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور اپنے دن کو گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں۔

وہ لکھتی ہیں کہ دوسرے ہی لمحے ایک موٹرسائیکل آپ کی طرف آجاتی ہے، جس کے بعد میں نے خود کو چلنے کے بجائے اُڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی بھی نہیں تھی۔

شویتا نے لکھا کہ ’ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، چوٹیں اور بستر پر لامتناہی گھنٹے، یہ میرے کام کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔ لیکن شاید کائنات نے سوچا کہ مجھے صبر کا سبق سیکھنے کی ضرورت ہے یا صرف یہ چاہتا تھا کہ میں اپنے منی سوپ اوپیرا میں اداکاری کروں، جو اسپتال کے ڈرامے کے ساتھ مکمل ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ بعض اوقات زندگی ہمیں مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے

شویتا روہیرا کو سلمان خان کی منہ بولی یا راکھی بہن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اداکار پلکت سمراٹ سے شادی کی تھی۔

شویتا اور پلکت کی شادی 2014میں ہوئی تھی اور ایک سال کے بعد  ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربندا سے ایک شادی کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی اداکار بہن حادثہ روہیرا زخمی زخمی ہونٹ سلمان خان سمراٹ شادی شویتا فریکچر منہ بولی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی اداکار روہیرا زخمی ہونٹ سمراٹ شویتا فریکچر منہ بولی منہ بولی کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ

— فائل فوٹو

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا درست بات نہیں، اس سے افرا تفری بڑھے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ حادثے کی صورت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں، قانون موجود ہے۔

کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پیر محمد شاہ  نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک کا نظام اس وقت مینولی کنٹرول ہو رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو جون تک فعال کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • جیا بچن کے جذباتی پیغام پر ایشوریا آبدیدہ
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • فیملی کا مشکل ترین دور کونسا تھا؟ عمران ہاشمی کا درد بھرا انکشاف
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا 
  • پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ہوئی،رپورٹ
  • کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ