راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔
متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان :خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار
—فائل فوٹوملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس نے گھر سے فرار ہونے والے خاتون کے شوہر اور دیور کو آج گرفتار کر لیا۔