کراچی: اسپتال میں ورثاء کئی روز سے داخل بچے کی لاش چھوڑ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ورثاء بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھا، لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کا ماڈل تھانہ، جہاں جاتے ہی تھانے کے حوالے سے آپ کا روایتی تاثر بدل جائے
اکثر تھانہ کلچر کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے، اس لیے کہ روایتی طور پر پاکستان میں تھانہ کلچر عوامی سہولت کے لیے کم اور تکلیف کا لیے زیادہ مشہور ہے۔ اس حوالے سے بہت سی حکومتوں کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کی گئی، لیکن تھانہ کلچر نہیں بدل سکا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ایک عام شہری تھانے جانے سے گھبراتا ہے۔
حال ہی میں کراچی کے تھانہ شارع فیصل کو بطور ماڈل تھانہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ تھانہ شہریوں کے لیے سہولیات کے ساتھ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ عموماً تھانے میں داخل ہوتے ہی پریشان شہری مزید پریشانیوں سے دوچار ہوجاتا ہے، جبکہ اس تھانے میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ وہ ایسے کہ ایک خاتون پولیس اہلکار ریسپشن پر بیٹھے آپ کو خوش آمدید کہے گی۔
ماڈل تھانے میں داخل ہوتے ہی آپ کو اپنی باری کی پرچی کمپیوٹر سے لینا ہوگی، جس کے بعد اے سی والے ویٹنگ ایریا میں آپ اپنی باری کا انتظار کریں گے۔ اس دوران آپ چاہییں تو چائے، پانی، یا کافی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، تاہم آپ کو یہ سہولت تھانے میں موجود ’کفس اینڈ کیفے‘ سے کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔
اس تھانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر طرح شکایت اور خواتین و بچوں کے لیے الگ الگ کمرے ہیں، جہاں انتہائی رازداری کے ساتھ نہ صرف آپ کی شکایت سنی جائے گی، بلکہ فوری اس پر عمل بھی کیا جائے گا۔ سرویلنس کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس سے دیکھا جا سکے گا کہ کسی سائل کے ساتھ ناروا رویہ نہ تو نہیں برتا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں