محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
اپنے شوہر کی تلاش میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی خاتون انیجا کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات کے خصوصی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی نگرانی کے لیے جے پی ایم سی کی سیکیورٹی اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔
ترجمان جناح اسپتال کراچی جہانگیر درانی کے مطابق امریکی خاتون انیجا کا ایم آر آئی اسکین مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سائیکالوجیکل اسسمنٹ اور دیگر نفسیاتی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام رپورٹس کی روشنی میں انیجا کی ذہنی صحت کا حتمی تعین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انیجا کا بیٹا دعویٰ کر چکا ہے کہ ان کی والدہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون جناح اسپتال
پڑھیں:
امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔
کیس کا پس منظر:۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی، 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
امریکا سے آنیوالی خاتون کراچی میں لڑکے کے گھر پہنچ گئی، واپس جانے سے انکاراپارٹمنٹ کی یونین نے خاتون کو واپس جانے کا کہا، مگر خاتون نے جانے سے انکار کر دیا۔
19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کردیا، امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کےلیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔
سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔