Express News:
2025-04-15@06:36:28 GMT

پاکستان کی سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پاکستان نے سوڈان کے شہردارفور میں سعودی اسپتال الفریش پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں سعودی اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حملہ میں مبینہ طور پر 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اتحاد، خومختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف اب تک کا اہم ترین فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔

حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • یوکرینی شہر سومی پر روسی حملے اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
  • اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا
  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمت
  • ایران میں پاکستانیوں کاقتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی 
  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
  • سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت
  • پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  •  خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف اب تک کا اہم ترین فیصلہ کرلیاگیا