اردن کی شہزادی کا یہاں ننھے مہمان کی آمد، شاہ و ملکہ اردن استقبال کے لیے اسپتال پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اردن کی ملکہ رانیہ نے بذریعہ سوشل میڈیا باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ ان کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
شہزادی ایمان کے ہاں بچی کی ولادت پر شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ اور شہزادی کے شوہر الیگزینڈر تھرمیوٹس نومولو کا استقبال کرنے اسپتال پہنچ گئے۔
Her Majesty Queen Rania wrote on her Instagram account, "My darling Iman is now a mother.
— The Jordan Times (@jordantimes) February 16, 2025
اردن کی ملکہ رانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادی ایمان بچی کو گود میں لیے ہوئے ہیں، جب کہ ان کے گرد ان کے والد شاہ عبداللہ، والدہ ملکہ رانیہ اور شوہر الیگزینڈر تھرمیوٹس موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ملکہ رانیہ نے گزشتہ ماہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شہزادی کے امید سے ہونے کی اطلاع دی تھی۔
شاہ عبداللہ دوم کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی ایمان کی شادی 2023 میں تھرمیوٹس سے ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیگزینڈر تھرمیوٹس شاہ عبداللہ دوم شہزادی ایمان ملکہ رانیہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ دوم شہزادی ایمان شہزادی ایمان شاہ عبداللہ
پڑھیں:
سندھ میں 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی، ناصر حسین شاہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کر دیا۔ کراچی کے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے، 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں، یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دی جائے گی، تاکہ روزگار کے مواقع ملیں، سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔