Jang News:
2025-02-07@16:18:05 GMT
نوشہرو فیروز: باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی سے 1 بچی جاں بحق، 5 کی حالت خراب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی پینے سے 5 بچوں کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی پینے سے ایک بچی اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ کراچی سے کوہاٹ جانے والی باراتیوں کی بس میں پیش آیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میاں چنوں: درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر
میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔