2025-03-19@11:24:54 GMT
تلاش کی گنتی: 229

«نیاز اللہ نیازی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہخط کے معاملے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختصراورجامع جواب دیاہے،یہ بانی پی ٹی آئی کاخط نہیں  فوج کے خلاف بیانیہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ صحافیوں نے آرمی چیف سے سوال کئے جن کاانہوں نے جواب دیا،  آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھاجائے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کاخط چیف جسٹس کو بھیجاگیا وہ آرمی چیف کوبھیجاجاتا تو شاید جواب آجاتا،یہ آرمی چیف کو خط بھیجتے اور میڈیاکوجاری نہ کرتے تو شاید پھر بھی جواب آجاتا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نومئی کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے اورمعافی مانگنے کو تیار...
    کراچی: کراچی تبلیغی جماعت کا اجتماع جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار کو صبح دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اجتماع میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوا۔ جمعرات کو بعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔ علمائے کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔ علمائےکرام نے مزید کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں، نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں،یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے،دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں، اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں، اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اپنے منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ تاہم اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے سے خود کو الگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا تاکہ وہ وہاں سکونت اختیار کر سکیں۔ ملاقات کے بعد شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن فلسطینیوں کے...
    لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی  عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان عدالت پہنچیں۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ 9 مئی مقدمات؛ اللہ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے، علیمہ خان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز کا بعض معاملات میں طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دو سینئر ججز کا عمومی رویہ ایسا ہے کہ ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں، خط جس کو لکھا جاتا ہے اس کو بعد میں ملتا ہے اور پہلے میڈیا میں آجاتا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آپ ایسے پروپیگنڈے کا موجب بنیں جوپورے ادارے کوبدنام کرے تو اس کو مس کنڈکٹ سے جوڑا جاسکتا ہے، یہ معاملہ...
    کسی جنگل میں ایک ’’خرگوش‘‘ کی آسامی نکلی۔ ایک بے روزگار اور حالات کے مارے ریچھ نے بھی اس کیلئے درخواست جمع کرا دی۔اتفاق سے کسی خرگوش نے درخواست نہیں دی تو اسی ریچھ کو ہی خرگوش تسلیم کرتے ہوئے ملازمت دیدی گئی۔ملازمت کرتے ہوئے ایک دن ریچھ نے محسوس کیا کہ جنگل میں ریچھ کی ایک آسامی پر ایک خرگوش کام کر رہا ہے اور اسے ریچھ کا مشاہرہ اور ریچھ کی مراعات مل رہی ہیں۔ ریچھ کو اس نا انصافی پر بہت غصہ آیا کہ وہ اپنے قد کاٹھ اور جثے کے ساتھ بمشکل خرگوش کا مشاہرہ اور مراعات پا رہا ہے جبکہ ایک چھوٹا سا خرگوش اس کی جگہ ریچھ ہونے کا دعویدار بن کر مزے کر...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کررہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں...
    کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
    لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی کے الزام اور کئی سالوں کے معاشی جمود کے بعد نواف سلام کو بطور وزیراعظم حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لبنان کے صدارتی دفتر سے وزیراعظم نواف سلام کی سربراہی میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی نگران حکومت کے 2 سالہ اقتدار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔...
    شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی سربراہی کونسل کے اراکین نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
    حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی اتحاد نے بیروت میں جاری ہونیوالے امریکی ایلچی کے بیانات کو لبنانی خودمختاری میں واضح مداخلت اور تمام سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ وابستہ پارلیمانی اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سربراہ محمد رعد نے مشرق وسطی کے لئے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس کے بیانات کو نفرت، بغض اور غیر ذمہ داری کا پلندہ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں محمد رعد نے تاکید کی کہ مورگن اورٹاگس کے بیانات لبنانی قومی اتفاق رائے پر مبنی ایک قومی تحریک کے خلاف جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے ذریعے امریکی ایلچی نے لبنانی خود مختاری میں واضح...
    جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور اعلی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دلانے میں مرحوم پرنس کریم آغا خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین اور روحانی متوسلین و معتقدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم پرنس کریم آغا خان انسانی دنیا میں غربت کے باضابطہ خاتمے، تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے ایک بہت بڑا اور مستند حوالہ بن چکے تھے۔ ترقی یافتہ دنیا اور ترقی...
    حضرت عمر بن خطاب خلافت سنبھالنے کے بعد بیت المال میں آئے تو لوگوں سے پوچھا کہ حضرت ابوبکرؓ کیا، کیا کیا کرتے تھے، تو لوگوں نے بتایا کہ :’’وہ نماز سے فارغ ہو کر کھانے کا تھوڑا سا سامان لے کر ایک طرف کو نکل جایا کرتے تھے‘‘! آپ نے پوچھا کہ کہاں جاتے تھے ’’لوگوں نے بتایا کہ یہ نہیں پتا بس اس طرف کو نکل جاتے تھے‘‘! آپ نے کھانے کا سامان لیا اور اس طرف کو نکل گے لوگوں سے پوچھتے ہوئے ’’حضرت ابوبکرؓ ‘‘ کس جگہ جاتے تھے پتہ چلتے چلتے ایک جھونپڑی تک پہنچ گئے وہاں جا کر دیکھا کہ ایک بوڑھا آدمی دونوں آنکھوں سے آندھا ہے اور اس کے منہ پر...
     وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح  اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا  کہ مولانا فضل الرحمن کو 26ویں آئینی ترمیم میں ساتھ...
    اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...
    مسلمان تاجروں کو چاہیے کہ وہ کم نفع پر صبر کی روش اختیار کریں اور اپنی تجارت میں جذبۂ احسان کو پیش نظر رکھیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’بے شک اللہ تعالیٰ عدل و احسان کا حکم دیتا ہے‘‘۔ (النحل: 90) اور فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے‘‘۔ (الاعراف: 56) اس لیے ضرورت مند خریدار اگر اپنی ضرورت کے تحت زیادہ نفع دینے پر بھی تیار ہو، تو بھی جذبۂ احسان کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ نفع نہ لے۔ کم نفع لے کر زیادہ مال فروخت کرنا ایک ایسی پالیسی ہے جس سے تجارت کافی ترقی کرتی ہے۔ سلف صالحین کی عادت بھی یہی تھی کہ کم نفع پر...
    تقویٰ: ترمذی اور مشکوٰۃ کی ایک حدیث میں جس کی روایت عطیہ السعدی نے کی ہے، رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’بندہ اہل تقویٰ کا مقام نہیں پاسکتا تا وقتیکہ وہ ان چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں (بظاہر) کوئی حرج نہیں ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ ان چیزوں میں مبتلا نہ ہوجائے جن میں حرج (گناہ) ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)مراد یہ ہے کہ بعض اوقات جائز امور بھی حرام کاموں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایک مومن کے سامنے صرف جواز کا ہی پہلو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اس لحاظ سے بھی چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں یہ جائز کام حرام کا ذریعہ نہ بن جائے۔2۔متقیانہ زندگی کا اصول: ابن ماجہ اور مشکوٰۃ...
    یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے۔ بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:34تا35) سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بہت بڑے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آدمی...
    واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ  دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔   یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی...
    نیتن یاہو کا نفرت آمیز اقدام؛ ٹرمپ کو پیجر تحفے میں دیکر حزب اللہ پر حملے کی یاد تازہ کی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اسرائیل نے حزب اللہ کے پیجرزمیں دھماکا خیز مواد رکھا جو پھٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں ان میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے...
    اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط لکھنے کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان فرق ڈالنا ہے۔ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کے اس خط کا مقصد فوج اور اس کی کمانڈ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ خط جیل سے لکھے جا رہے ہیں یا کہیں اور سے آرہے ہیں؟ اگر عمران خان کو سیاسی جدوجہد کرنی ہے تو اسے پارلیمنٹ میں کریں۔رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے تبادلوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہاکہ کیا یہ اقدام آئین سے ماورا ہے؟ ۔انہوں نے آرٹیکل 200...
    ریاض ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 04 فروری 2025ء ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے پہلے روزے کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہےکہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔(جاری ہے) اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان...
    گو کہ میں جانتا ہوں کہ میدان جہاد سجا ہو تو، ’’شہید‘‘ یا ‘‘ ’’غازی‘‘ کا اعزاز مجاہد کے لئے کسی قیمتی ترین تمغے سے کم نہیں ہوا کرتا،ہم نے سوویت یونین کو جہادیوں کی جہادی یلغار کے سامنے بے بسی کے ساتھ بکھرتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ،امریکہ اور اس کے حواریوں کو ذلت ورسوائی کے ساتھ کابل سے فرار ہوتے ساری دنیا نے دیکھا ’’شام‘‘سے ظالموں اور قاتلوں کا فرار ہونا تو ابھی کل کی بات ہے، سال پہلے اسرائیلی نیتن یاہو اور امریکی جو بائیڈن جس ’’حماس‘‘کا نام و نشان مٹانے کی دھمکیاں دیتے نہیں تھکتے تھے،آج ذلت ورسوائی کی تصویر بنے اسی حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہیں،یہ اگر مظلوم مسلمانوں اور جہاد...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے حامی وکلا کی ضمانت میں توسیع کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے حامی وکلا  کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز ،لطیف کھوسہ ،سردار محمد مصروف، نیاز اللہ نیازی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی اور دیگر مقدمے میں نامزد ہیں۔ وکلاء کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے دو محرکات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ جو ہمارے دشمن ممالک ہیں، دشمن ممالک کی ایجنسیاں ایسے عناصر کی سپورٹ کرتی ہیں اور ان کو ہر طرح کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، دوسری بات بحیثیت ایک قوم ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے ملک دشمن ا یجنسیاں ہیں انھوں نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ ہمارے کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان کے ذریعے ہمارے نوجوان طلبا کو...
    پشاور: ضلع لکی میں اغوا ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔ جرگہ کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن...
    اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نے  کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی  عمران خان  کو سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں  ،پی ٹی آئی10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایک انٹرویو میں  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر  پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے...
    دنیا، بدلے گلوبل چوہدری کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ٹرمپ نے آنے سے پہلے ہی گردن اکڑائے دنیا کو دھمکانے کا آغاز کر دیا تھا۔’ مشرقِ وسطیٰ میں جہنم بھڑک اٹھے گی‘۔ مگر ساتھ ہی جہنم بھڑک تو اٹھی مگر مدبرِ کا ئنات کی منتخب کردہ جگہ پر۔ کیلی فورنیا میں! امریکہ کا دوسرا بڑا شہر، سیاحتی مقام، امراء کی رہائش گاہیں، ہالی وڈ کا قرب، عشرت گاہوں کو غیر متوقع طور پر آگ چاٹ گئی۔ جہنم ہی کے مناظر اور سب بھسم ۔ اربوں ڈالر کا نقصان جسے پورا کرتے معاشی کمر ٹوٹے گی۔ انٹرٹینمنٹ صنعت کیلی فورنیا کو 43 ارب ڈالر سالانہ دیتی تھی،اس میں خسارے کا سامنا ہے۔ ماحولیات تباہ، گاڑیوں، گھروں، فرنیچر،...
    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان  کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ...
     اسلام آباد:    وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ   سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے۔ پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی...
    سٹی 42 : میانوالی کے سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔  عادل عبداللہ خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے سی ایم افس میں ملاقات کی، جس میں میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں عادل عبداللہ خان روکھڑی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا عادل عبداللہ روکھڑی نے میانوالی کے حلقہ پی پی 86 سے مسلم لیگ ن کے ٹک پر ایم پی بننے...
    غلبۂ اسلام کی بشارتوں میں اس بشارت کا اضافہ بھی حقائق و واقعات نے کردیا ہے کہ مغرب جس کی تہذیب نے کئی صدیاں دنیا کی قیادت کی ہے لیکن اس قیادت کا حق ادا نہیں کیا۔ یہ روحانی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے۔ اس نے بڑے بڑے بین الاقوامی مسائل پر دوہرے معیارات اپنا رکھے ہیں۔ قرآن کی زبان میں ایک چیز کو ایک سال حلال ٹھہراتے ہیں اور دوسرے سال حرام قرار دے لیتے ہیں۔ (التوبہ۹:۷۳) اس نے دنیا میں الحاد کا رجحان عام کیا ہے جس کے نزدیک کائنات کا کوئی معبود نہیں اور انسان کے اندر کوئی روح نہیں، دنیا کے بعد کوئی آخرت نہیں۔ اسی طرح اس نے اباحیت کو رواج دیا ہے...
    لاہور: سائنسی رسالے ’’نیچر‘‘ میں طبع دو تحقیقات نے انکشاف کیا ہے، زمین پر زندگی کو جنم دینے والا میٹریل خلا سے آیا، رب کائنات 14 سو سال قبل ہی قرآن پاک میں اس جانب اشارہ فرما چکے۔ امریکی ادارے ناسا نے زمین کے قریب محو حرکت سیاّرچے’’ بینو‘‘ (Bennu) سے مٹی لانے ایک خلائی جہاز بھجوایا تھا، یہ مٹی 2023ء میں زمین پر پہنچی جو چار براعظموں میں پھیلے 66 سائنس دانوں کو بھجوائی گئی۔ اب ان کی تحقیق سے پتا چلا، مٹی میں پانی کے علاوہ زندگی کو جنم دینے والے سبھی نامیاتی مرکبات، معدنیات اور نمکیات موجود ہیں اور وہ بیشتر امائنو ایسڈ بھی جو ڈی این اے بناتے ہیں۔ اس دریافت نے ماہرین...
     اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار، گلگت...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سی سی آر اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں اس اہم عہدے کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے حوالے سے ملک میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ اس شعبے میں بہتر انتظامی اصلاحات کی جا سکیں۔
    جے یو آئی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ متنازع بل پر جلد بازی میں قانون سازی کی گئی، پہلے دونوں ایوانوں میں مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا کاٹتی ہیں۔ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ پر اپوزیشن، سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، نہ ان سے مشاورت کی گئی۔ صدر نے عجلت میں متنازع بل پر دستخط کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ پارلیمان...
    وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر کے مابین ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ...
    مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں...
    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ اسرائیل کو مکمل امریکی حمایت حاصل تھی۔   تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ کی مزاحمت کو شجاعت کی مثال قرار دی اور کہا کہ یہ اسرائیل کی طاقتور حکومت کے سامنے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اکثر بدنیتی اور دشمنیاں چھپی ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں محتاط رہ کر مذاکرات اور بات چیت کرنی چاہیے۔
    ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کا رشتہ دفعہ 370 اور 35A کی بنیاد پر جڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے...
    حکومتی خرخراہٹ سے آنے والی خبر نے ہڑ بڑا کر رکھ دیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے گلا گھوٹنے والا متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے قومی اسمبلی سے پاس کرالیا۔ جس کے تحت جھوٹی خبر پھیلانے پر تین سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود رکھا گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل قائم کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت تین سال کے لیے ٹریبونل ارکان تعینات کرے یہ 90 روز میں کیس نمٹانے کے پابند ہوں گے۔ صحافیوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کو پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 جو ہر شہری کو آزادی اظہار کا حق دیتا...
    تہران(صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحے سے لیس اورامریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں،آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مذاکرات ختم کرنے کافیصلہ صرف وصرف پی ٹی آئی کاہے، مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کوبے چینی رہی۔ پی ٹی آئی کو ہماری بات سننی چاہئے تھی ہم انہیں کوئی راستہ دیتے،پی ٹی آئی نے حکم جاری کردیا، حکم مانناہماری ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی کو آج کوئی پیشرفت نظرنہ آتی تو کوئی   بیانیہ بنالیتی۔ ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ  جوڈیشل کمیشن نومئی کے واقعات کی انکوائری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے ججز کیس...
    چھوٹے سے غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللہ خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دے دیا۔تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور محدود سے غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ہتھیاروں سے لیس صہیونی حکومت کو غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑی جبکہ اسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوادیے اور مکمل امریکی حمایت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن کی جائیں، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں۔ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہئے۔ ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور،...
     لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر  منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا...
    کوئٹہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کوئٹہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کوپیما مرکز کے مطابق کوئٹہ زلزلے کا مرکز 19 کلو میٹر مغرب کی جانب بتایا گیازلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی،تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی، کیا اب عام پاکستانی گاڑی خرید پائے گا؟
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی نہیں،ہمارے سامنے جو اپیل تھی وہ غیرموثر ہو چکی،اگر بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں معذرت کروں گا۔ آزاد کشمیر:...
    60 روزہ جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے باوجود جنوبی لبنان کے عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کے بعد حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 60 دن کی جنگ بندی معاہدے کی مدت مکمل ہونے اور جنوبی لبنان کے باشندوں کے اپنے گھروں میں واپس جانے کے بعد، حزب‌اللہ کے جنگی اطلاع‌رسانی کے شعبے نے ایک مختصر بیان جاری کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، حزب‌اللہ کے جنگی اطلاع‌رسانی شعبے نے کہا کہ اے ہمارے شجاع عوام، آج ایک بار پھر آپ نے دنیا کو حیران کن کر دیا اور ثابت کیا کہ آپ وفادار، بہادر اور عظیم لوگ ہیں۔ اسی دوران، اسرائیلی...
     ویب ڈیسک: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔  راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا، آج رات مساجد میں چراغاں ، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا ،علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔  یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔ پاکستان 2035 تک...
    کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا،...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، نائب امیررائے ندیم الرحمن، انجینئر عبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی...
    اسلام آباد: شب معراج آج بروز سوموار مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس شب پر ملک بھرکی مساجد پر چراغاں اور محافل معراج شریف کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ نعت خواہان حضور اکرم ؐکی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت پیش کریں گے، تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیوز پر خصوصی پروگرام نشر جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے. ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ...
    المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے کچھ نکات کا جواب ہاں میں اور کچھ کا جواب نہ میں ہوگا، میری سوچ ہے کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے جن 3 لوگوں کی بات کررہی ہے ان میں سے کوئی ایک بھی کمیشن کے قریب تک نہیں آئے گا۔ ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے’پیکا آرڈیننس ترمیمی بل‘ سے متعلق صحافیوں کے احتجاج پر کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واسطہ دے...
    بلوچستان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔کوئٹہ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم  اور  عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔نجیب اللہ نےکہا کہ ہمیں ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کےلیے سپورٹ کیا جارہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔دو نوجوانوں نے بتایا کہ بی ایل اے نے ان کے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا، ریاست کے خلاف ذہن سازی کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کے لیے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دے رہا ہے
    سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    المیادین نے خبر دی کہ قابض فوج نے کچھ گھنٹے پہلے الطیبه کے علاقے میں ایک محلے کو بمباری کرکے تباہ کیا اور اس علاقے میں لبنانی شہریوں کے گھروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے نمائندے نے لبنان کے پارلیمنٹ میں کہا کہ اسرائیل کا جنوبی علاقوں میں مزاحمت کی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی وفاداری کے مزاحمت کے گروپ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ جو کچھ سرحدی علاقے میں ہو رہا ہے، وہ قابض افواج کا اس علاقے کو زمین سوختہ بنانے پر اصرار ہے۔ فیاض نے المیادین کو بتایا کہ اسرائیل کا دعویٰ کہ وہ مزاحمت کی بنیادی...
    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے ، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے ۔انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پانڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔ عوام کے اربوں روپے...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان /تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں تحصیل پہاڑ پور میں لاڑ سگڑی بنگلہ کے مقام پر الاٹ ہونے والی زمین کا لے آٹ لینے کے بعد...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔ عوام کے اربوں روپے بٹورے...
    نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ تین دن کے اندر بیٹنگ پریکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹروں نے کرکٹر کو بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے اور ان کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا۔  یاد رہے کہ حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے تھے۔
    سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے  الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم...
    کراچی: ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس  پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔   پولیس نے 18 دسمبر 2024ء  کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ  بھی شامل کی گئی ہے۔ مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا ہے، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف قائد آباد کے رہائشی اللہ یار کو کشمور میں ہنی ٹریپ کیا گیا ہے، مغوی کی رہائی کے لیے تاوان کی وڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی ہے، جس میں اللہ یار نامی شخص کو کچے کے علاقے میں یرغمال بنا یا ہوا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور تین بھائی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔ شفیع اللہ نے بتایا...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں ٹارچر سیلز بنائے گئے، لوگوں کو مہینوں عقوبت خانوں میں رکھا جاتا تھا، منتخب وزیراعظم بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اہم ججمنٹس دی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر جبری گمشدگی کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز میں عدالت نے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے. دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ ممیں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں. ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس طرح میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سے بڑا 190ملین پائونڈ کا ڈاکا...
    دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطارتارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،اب تم آوٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38فیصد تھی اب 3 اعشاریہ9فیصد پر ہے،معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، پاکستان پر بیرون...
    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں،  تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا۔ عطا اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ ممیں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے  پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا 25 کروڑ کا گھر بنایا ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں، عدالتی فیصلے نے بانی پی ٹی...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ برس جولائی میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور چھوٹی بہن کے ہمراہ بھارت منتقل ہونے سے متعلق کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بچایا ورنہ اس دفعہ بچنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقیم بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم نے بنگالی زبان میں جاری آڈیو بیان میں کہا کہ اللہ کا شکرہے جس نے مجھے قتل ہونے سے بچایا۔ ماضی میں ان پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ نے جان بچائی ہے شاید ان سے کوئی بڑا کام لیا جائے گا۔...
    مسلمانوں کے لیے دنیا اور آخرت کا باہمی تعلق یہ ہے کہ دنیا دار الامتحان ہے اور آخرت دارالجزا۔ دنیا عمل کے لیے ہے اور آخرت عمل کی جزا کے لیے۔ چنانچہ اصل کامیابی دنیا کی نہیں آخرت کی ہے۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں کامیاب ہوں گے مگر آخرت میں ان کا شمار ناکام ترین لوگوں میں ہوگا۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں بظاہر ناکام ہوں گے مگر آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں میں دنیا پرستی عام ہے چنانچہ جسے دیکھیے دنیا کی کامیابی کے ہیضے میں مبتلا ہے۔ معروف کالم نویس اور دانش ور خورشید ندیم چونکہ غامدیانہ فکر کے ترجمان ہیں اس لیے دنیاوی کامیابی کا ہیضہ ان کو...
    یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن، مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ شروع کر دیگا! اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیونیوں کے خلاف جاری ہماری مزاحمتی کارروائیوں کا تعلق غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے اور اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے ہے کہ جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ محمد البخیتی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن بھی مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ سے...
    اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔  ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
    جیکب آباد میں نماز جمع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے آزادی فلسطین کے پاکیزہ لہو نے آزادی فلسطین کی تحریک کو ایک نیا روح اور ولولہ عطا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین کی مجاہد قوم کے ساتھ اس معرکہ حق و باطل میں حزب اللہ لبنان، انصار اللہ یمن، حشد شعبی عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران نے جس جرات و بہادری کے ساتھ مظلوم فلسطین کا ساتھ دیا، وہ لائق صد تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غزہ اور...
    مولانا قاری محمد سلمان عثمانی ٭جس میں اللہ جل شانہُ کی رضا نہ ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں،محض دنیا کو دکھانے کیلئے کام کرنا وبال بن جا تا ہے ٭ارشاد باری تعالیٰ ہے ‘‘بے شک منافق اللہ سے دھوکا کررہے ہیں اور وہ انہیں اس دھوکے کا بدلہ دینے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریاکاری (دکھلاوے )ایک ایسا فعل ہے جو خالق کائنات کو کسی بھی صورت پسند نہیں،ایسا کام جس میں اللہ جل شانہُ کی رضا نہ ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں،محض دنیا کو دکھانے کیلئے کام کرنا وبال بن جا تا ہے،جو اللہ کو نا پسند عمل ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کی مذمت فرمائی ہے، کوئی بھی کام کیا جا ئے تواس میں اللہ کی رضا شامل ہو...
    نبی اکرمؐ نے حیا کو ایک اخلاقی قدر کے طور پر متعارف کرایا، یہاں تک کہ اسے ایمان کا ایک لازمی جز قرار دیا۔ آپؐ نے فرمایا: ’’حیا ایمان کا ثمرہ ہے اور ایمان کا مقام جنت ہے، اور بے حیائی و بے شرمی بدکاری میں سے ہے اور بدکاری دوزخ میں لے جانے والی ہے‘‘۔ (ترمذی، مسند احمد، ابن ماجہ) ایک اور حدیث میں جس میں ایمان اور حیا کا باہمی تعلق واضح کیا گیا ہے، آپؐ نے فرمایا: ’’حیا اور ایمان دونوں ہمیشہ ساتھ اور اکٹھے ہی رہتے ہیں۔ جب ان دونوں میں سے کوئی ایک اٹھا لیا جائے تو دوسرا بھی اْٹھا لیا جاتا ہے‘‘۔ (مستدرک للحاکم، صحیح الجامع للالبانی) درحقیقت حیا کا تصور بہت زیادہ وسعت...