انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یکطرفہ طور پر رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ مقابل فریق سنگدل ہے اور اس نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہيں کیا ہے۔ امید ہے کہ فریق مقابل اس مسئلے کو صرف انسانی نقطہ نگاہ سے دیکھے گا اور اس کے پاس جو قیدی اور گرفتار شدگان ہیں، انہیں آزاد کر دے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنگی قیدیوں کو انصار اللہ کر دیا
پڑھیں:
ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور
ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ ملاقات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیلئے ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملیگی اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے رضا نجفی نے آج ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔ رضا نجفی نے ایران و آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون اور رافائل گروسی کے آئندہ دورۂ تہران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران رافائل گروسی نے ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کے تسلسل کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام فریقوں کے درمیان مثبت و تعمیری ماحول پیدا کرنے کی کوشش پر زور دیا۔ اس ملاقات میں پر امن ایرانی جوہری پروگرام میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے نئے سفیر و مستقل نمائندے نے اس سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیا اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے عمل کے بارے اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای کے آئندہ دورۂ تہران سے باہمی تعاون کو تقویت ملے گی۔