پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں، راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں،آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مذاکرات ختم کرنے کافیصلہ صرف وصرف پی ٹی آئی کاہے، مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کوبے چینی رہی۔
پی ٹی آئی کو ہماری بات سننی چاہئے تھی ہم انہیں کوئی راستہ دیتے،پی ٹی آئی نے حکم جاری کردیا، حکم مانناہماری ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی کو آج کوئی پیشرفت نظرنہ آتی تو کوئی بیانیہ بنالیتی۔
ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن نومئی کے واقعات کی انکوائری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے ججز کیس کی تحقیقات کرنے لگیں توٹرائل کہاں ہوگا؟۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی رضامندی کے بغیرسپریم کورٹ کے ججزپرمشتمل جوڈیشل کمیشن نہیں بناسکتے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی قیادت موجود ہےپی ٹی آئی کے ساتھ بیک چینل یا بیک ڈورنہیں کھلے گاجب کہ سیاسی مذاکرات فرنٹ دورسے ہی ہوں گے بیک ڈورسے نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نجی حیثیت سے امریکہ گئے ہیں حکومتی سطح پر نہیں ،وزارت خارجہ نے محسن نقوی کے دورہ امریکہ پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امن وامان سے متعلق آرمی چیف نے پشاورمیں میٹنگ کی،مزیدبھی کرسکتےہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو نے کہاکہ
پڑھیں:
سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبالوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔