WE News:
2025-01-22@07:01:16 GMT

کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنا اللہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنا اللہ

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان کے ایک ایک مطالبے کا جواب دیں گے۔ جو چیزیں ہو سکتی ہیں اور جو نہیں ہو سکتیں، سب پر بات ہوگی۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان

ان سے پوچھا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد تاثر تھا کہ کوئی بیک ڈور چینل کھل گیا ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ صرف فرنٹ ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں جو حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیبلشمنٹ بیک ڈور ڈپلومیسی بیک ڈور مذاکرات پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ پی ٹی ا ئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ بیک ڈور نہیں ہو ہو رہے

پڑھیں:

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
 O یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا کوئی  روشن دلیل پیش کرے O کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟ O 

متعلقہ مضامین

  • سب سے پہلے مذاکرات کی بات شہباز شریف نے کی، رانا احسان
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت تحریری جواب دے گی، رانا ثنا اللہ
  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی، رانا ثنااللہ
  • کتاب ہدایت
  • نصرت ہدایت اللہ نے علی رحمٰن سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
  • بانی نے واضح کردیا مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، فیصل چودھری
  • عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں ، علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی کو این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی: رانا تنویر
  • پی ٹی آئی کے اندر مذاکرات کے حوالے سے اختلاف ہیں، مولانا فضل الرحمان