دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں: عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے. دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ ممیں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں ،برطانوی عدالت سے بھی ان کو سزا مل جائے گی: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں ،برطانوی عدالت سے بھی عمران خان کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کا دفاع کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے اقتدار لیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار نے عمران خان کی کرپشن عیاں کیا اور عمران خان نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے۔