میاں بیوی نے 200کنال زمین، انگوٹھیاں لیں،، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پانڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔
اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔ عوام کے اربوں روپے بٹورے گئے۔
نیب نے واضح کیا ہے کہ دبئی کے پراجیکٹ میں جو بھی پیسہ لگے گا وہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا۔ 190 ملین پانڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔ جو پیسہ ضبط کیا گیا تھا وہ حکومت پاکستان کی ملکیت تھا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) والے اب اس معاملے کو سیرت سے جوڑ رہے ہیں۔ مذہب کو سیاست سے باہر رکھیں۔
اپنی کرپشن اور رشوت کا جواب دیں۔ مذہب کے پیچھے چھپ کر اپنے گھنانے جرم چھپانے کی کوشش مت کریں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عطا اللہ تارڑ کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کا عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان
حکومت کا عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں مہنگائی ختم ہورہی ہے، سیاست میں رواداری ہونی چاہئے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بہترین ٹیمیں پاکستان آکراپناکھیل پیش کریں گی، پی سی بی اور محسن نقوی کی بڑی کاوش ہے، چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا، جیتنے والی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔